ریاض میں منعقد ’آم تقریب‘ میں شامل افراد، تصویر بشکریہ @CGIJeddah
سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں اترپردیش کے عاموں کا جلوہ نظر آیا ہے۔ یہاں اترپردیش کے ساتھ ساتھ جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کی پریمیم آم کی قسمیں بھی تھیں۔ جنہوں نے اپنے ذائقے سے ہر کسی کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔ ہندوستانی سفارت خانہ، ریاض، ایپیڈا اور لولو گروپ کی جانب سے منعقد کردہ اس ’آم تقریب‘ کی شروعات ڈپٹی ہیڈ آف مشن ابو ماتھین جارج نے کی تھی۔ یہ ’آم تقریب‘ المربہ میں بنے لولو ہائپر مارکیٹ میں کیا گیا تھا۔ اس میں آم کی قسموں کے ساتھ اس سے بنے کھانے بھی پیش کیے گئے۔
Published: undefined
’آم تقریب‘ کے انعقاد نے معیاری آموں کے قابل اعتماد فراہم کنندہ کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔ ایسا پہلی بار ہے جب یوپی، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے آم دبئی اور سعودی عرب میں دھوم مچا رہے ہیں۔ یہ سب مرکزی حکومت کے ایگریکلچر اینڈ پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) کی پہل سے ممکن ہو پایا ہے۔ یوپی سے اس بار دبئی تقریباً 1200 کلوگرام دشہری آم بھیجے گئے تھے۔ باغبانی کے وزیر (آزادانہ چارج) دنیش پرتاپ سنگھ نے اسے ہری جھنڈی دکھائی تھی، یہ آم بذریعہ ہوائی جہاز دبئی گیا تھا۔ اس دوران یوپی کے دشہری آم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’’اتر پردیش پھلوں اور سبزیوں کی برآمد میں مسلسل کامیابی حاصل کر رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
اترپردیش کے علاوہ جھارکھنڈ کے جمشید پور سے اس بار امرپالی آم کو دبئی بھیجا گیا تھا، جمشید پور کے عبد الحمید خان نے کہا کہ ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کے تعاون سے اس بار سعودی عرب کے جدہ اور ریاض شہروں میں آم برآمد کیے گئے ہیں۔ مرکزی حکومت کے اے پی ای ڈی اے کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کی مارکیٹ کمیٹی نے بھی اس میں تعاون کیا۔ حمید خان نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہے جب آم کے برآمدات بیرون ممالک کے مختلف شہروں میں ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined