تصویر @MEAIndia
نئی دہلی: ایران میں ہندوستانی سفارتخانہ نے ہندوستانی شہریوں کو خطے میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ سفارتخانہ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’گزشتہ چند ہفتوں میں سکیورٹی کی پیش رفت کے سبب، ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایران کا غیر ضروری سفر کرنے سے پہلے موجودہ صورتحال کو احتیاط سے ملحوظ رکھیں۔‘‘ سفارتخانہ نے کہا ہے کہ ہندوستانی شہری خطے کی تازہ پیش رفت پر نظر رکھیں اور ہندوستانی حکام کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں۔
Published: undefined
ایران میں رہنے والے اور وطن واپسی کے خواہشمند ہندوستانی شہریوں کے لیے سفارتخانہ نے کہا ہے کہ ان کو ایسا کرنے کا اختیار دستیاب ہے۔ سفارت خانہ نے کہا، ’’ہندوستانی شہری جو پہلے ہی ایران میں مقیم ہیں اور اپنے ملک واپس لوٹنا چاہتے ہیں، وہ اب دستیاب کمرشیل فلائٹ اور فیری سروسز (کشتی سروسز) سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔" ہندوستانی سفارت خانہ نے یہ ایڈوائزری اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد جاری کی ہے۔ ایران کے فوجی اور جوہری اڈوں کے ساتھ ساتھ کئی شہری علاقوں پر حملوں کی وجہ سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ حالیہ ہفتوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ اور امریکی حملہ کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اس کا براہ راست اثر خطہ کے استحکام پر پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے ہندوستان سمیت کئی ممالک کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ہندوستانی حکومت پہلے سے ہی ایران کی اس صورتحال کے متعلق الرٹ ہے۔ وزارت خارجہ مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے اور وقتاً فوقتاً شہریوں کو خطرات سے آگاہ کر رہی ہے، تاکہ وہاں موجود ہندوستانی محفوظ رہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined