امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی نے پوری دنیا میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔ اب ٹرمپ نے ایک بڑا دعویٰ یہ کیا ہے کہ امریکی مصنوعات کو جلد ہی ہندوستان کے بازار میں رسائی ملنے والی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا والے فارمولے پر ہندوستان کے ساتھ بھی معاہدہ طے پائے گا۔ یعنی امریکی مصنوعات پر ہندوستان میں ’زیرو ٹیرف‘ لگے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ منگل کو انڈونیشیا پر 19 فیصد ٹیرف لگایا تھا۔ یکم اگست سے انڈونیشیا سے امریکہ جانے والے سامانوں پر 19 فیصد ٹیرف کی ادائیگی ہوگی، جبکہ امریکی سامانوں پر انڈونیشیا میں کوئی ٹیرف نہیں دینا ہوگا۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکہ نے انڈونیشیا کے ساتھ ایک تجارتی معاہدہ کیا ہے، جس میں 32 فیصد ٹیرف گھٹا کر 19 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ہندوستان اور کچھ دیگر ممالک کے ساتھ بھی ایسا ہی معاہدہ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
ٹرمپ نے جو تازہ بیان دیا ہے، اس میں کہا ہے کہ ’’ہم نے کئی بہترین ممالک کےس اتھ معاہدے کیے ہیں۔ ہمارا مزید ایک معاہدہ ہونے والا ہے، شاید ہندوستان کے ساتھ۔ مجھے نہیں پتہ، ہم بات چیت کر رہے ہیں۔ جب میں خط بھیجوں گا، تو وہ معاہدہ ہو جائے گا۔‘‘ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکہ نے طے کیا ہے کہ یکم اگست سے بیشتر درآمدات پر ٹیکس یعنی ٹیرف بڑھا دیے جائیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو ملک امریکہ کے ساتھ جلد معاہدہ نہیں کریں گے، ان کے سامانوں پر امریکہ زیادہ ٹیکس لگائے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ٹرمپ نے 2 اپریل کو 100 سے زائد ممالک پر ٹیرف لگایا تھا۔ تب انھوں نے ہندوستان پر 26 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حالانکہ بعد میں انھوں نے اسے 90 دنوں کے لیے ملتوی کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہو رہی ہندوستان کی ٹریڈ ڈیل میں کچھ پریشانیاں ہیں، جنھیں سلجھانے کے لیے ہندوستانی وزارت کامرس کی ایک ٹیم امریکی پہنچی ہوئی ہے۔ یہ بات چیت پیر سے شروع ہوئی تھی اور جمعرات تک چلنے کی امید ہے۔
Published: undefined
بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق بات چیت میں شامل ہندوستانی افسران چاہتے ہیں کہ ٹریڈ ڈیل میں ہندوستان کے لیے ٹیرف ریٹ 10 فیصد سے کم ہو۔ اس کے بدلے میں امریکہ اپنی مصنوعات کے لیے ہندوستان میں کچھ رعایتیں چاہتا ہے، لیکن ہندوستان صاف کر چکا ہے کہ وہ اپنے زرعی اور ڈیری شعبہ کو بیرون ملکی کمپنیوں کے لیے نہیں کھولے گا۔ حالانکہ ہندوستان غیر زراعتی شعبہ میں سمجھوتہ کرنے کو تیار ہے۔ ہندوستان یہ بھی پیش کش کر چکا ہے کہ اگر امریکہ ٹیکس کم کرتا ہے تو ہندوستان امریکی صنعتی سامانوں پر ٹیکس پوری طرح ختم کر دے گا۔ اس کے علاوہ ہندوستان نے امریکہ کو اپنی زرعی مصنوعات کے لیے بہتر بازار دینے کی بات کہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined