ویمنز آئی پی ایل 2026: خطاب حاصل کرنے پر ’آر سی بی‘ کو وراٹ کوہلی، متالی راج اور دنیش کارتک نے دی مبارکباد

وراٹ کوہلی نے ’انسٹاگرام‘ پر لکھا کہ ’’ایک بار پھر چمپئن! آر سی بی کا پرچم بلند رکھنے پر فخر ہے، اور یہ ایک ایسی کامیابی ہے جس پر آپ میں سے ہر ایک کو ناز ہونا چاہیے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>چمپئن آر سی بی، تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;@M_Raj03</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2026 کے فائنل میں دہلی کیپیٹلس کو شکست دے کر رائل چیلنجرز بنگلورو نے اپنا دوسرا خطاب جیت لیا ہے۔ وراٹ کوہلی نے ٹیم اور کپتان اسمرتی مندھانا کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’’آپ اس جیت کی حقدار ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ رائل چیلنجرز بنگلورو فرنچائزی کے لیے مسلسل 3 سال میں تیسری ٹرافی ہے۔ 2024 میں آر سی بی ویمنز ٹیم پہلی بار چمپئن بنی تھی۔ 2025 میں آر سی بی کی مینز ٹیم نے اپنا پہلا خطاب جیتا، جو وراٹ کوہلی کا پہلا خطاب تھا۔ اب مسلسل تیسرے سال آر سی بی چمپئن بنی ہے۔

وراٹ کوہلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر آر سی بی ویمنز ٹیم کی ٹرافی لیے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ایک بار پھر چمپئن! آر سی بی کا پرچم بلند رکھنے پر فخر ہے، اور یہ ایک ایسی کامیابی ہے جس پر آپ میں سے ہر ایک کو ناز ہونا چاہیے۔ اسمرتی مندھانا اور پوری ٹیم کے ساتھ ساتھ ٹیم مینجمنٹ کو اس شاندار فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’ آپ سب بلا شبہ اس کے حق دار تھے۔ اس لمحے سے لطف اندوز ہوں اور ہمارے شاندار مداحوں کی محبت کو قبول کریں۔‘‘


وراٹ کوہلی کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’یہ واقعی ایک ناقابل یقین ڈبلیو پی ایل فائنل تھا، پورے ٹورنامنٹ میں آر سی بی کی ٹیم بے مثال رہی۔ ڈی سی کے لیے دل ضرور دکھتا ہے، لگاتار 4 فائنل تک پہنچنا بذات خود ایک شاندار کارنامہ ہے، اور انہیں جیمی کی صورت میں ایک طویل مدتی لیڈر مل گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’لیکن سب سے بڑھ کر یہ خواتین کرکٹ کی جیت ہے۔ کھیل کا معیار غیر معمولی حد تک بلند ہو چکا ہے۔ پاور ہٹنگ، فیلڈنگ، گیند بازی میں تنوع۔ کھیل کے ہر پہلو میں ابتداء سے لے کر اب تک نمایاں بہتری آئی ہے، اور یہی اس سیزن کو دیکھنے کا میرا سب سے بڑا حاصل ہے۔‘‘

دنیش کارتک کے مطابق مردوں اور خواتین دونوں (آئی پی ایل اور ڈبلیو پی ایل) کے فائنلز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کسی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور قائم ہونا سب کچھ بیان کر دیتا ہے اور اس سیزن کی خوبصورتی کو بخوبی سمیٹ دیتا ہے۔ آپ سب کو مزید طاقت ملے، لڑکیو! زبردست سیزن رہا۔ وراٹ کوہلی اور دنیش کارتک کے علاوہ خاتون کرکٹر متالی راج نے بھی آر سی بی کی جیت پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’بڑے لمحات، بڑے لیڈرس۔ اسمرتی مندھانا نے سب سے بڑے اسٹیج پر شاندار کارکردگی دکھائی، اور جارجیا وول کی عمدہ سپورٹ کے ساتھ آر سی بی ویمنز نے اپنا دوسرا ڈبلیو پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ڈی سی ویمنز کو زبردست مقابلے پر داد، یہ لیگ کے شایان شان ایک فائنل تھا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔