’ہِٹ اینڈ رن‘ معاملے میں ملیالم فلم اداکار منیان پلّئی راجو گرفتار

منیان پلّئی راجو ملیالم انڈسٹری کے ایک بڑے اسٹار اور پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے 400 سے زائد ملیالم فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کامیڈی سے لے کر سنجیدہ کرداروں والی فلمیں کی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ملیالم فلم اداکار منیان پلّئی راجو، تصویر/آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ملیالم فلم اداکار منیان پلّئی راجو ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ اس بار وہ اپنی بیماری کو لے کر نہیں بلکہ کار حادثہ کو لے کر تنازعہ میں گھر گئے ہیں۔ اداکار پر الزام ہے کہ دیر رات ترویندرم کلب سے باہر نکلتے وقت ان کی گاڑی سے دو پہیہ گاڑی کی ٹکر ہوئی اور وہ موقع پر مدد کرنے کے بجائے راہ فرار اختیار کر لیے۔ پولیس نے اب اداکار کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترواننت پورم پولیس نے بیان جاری کر اطلاع دی ہے کہ اداکار منیان پلئی راجو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اداکار کو لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور حادثے کے بعد گاڑی نہ روکنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں طبی معائنہ کے لیے لے جایا گیا ہے اور اگر ان کے خون کے ٹیسٹ میں الکوحل کا مقدار پایا جاتا ہے تو ان پر مزید الزام طے کیے جائیں گے۔ ترواننت پورم پولیس کے مطابق اداکار منیان پلّئی راجو کی کار گزشتہ رات ترواننت پورم ترویندرم کلب سے باہر نکلتے وقت ایک دو پہیہ گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے بعد وہ کار روکے بغیر ہی فرار ہو گئے۔ دو پہیہ گاری میں سوار 2 لوگ زخمی ہو گئے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دونوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ گزشتہ رات تقریباً 9:30 بجے پیش آیا، جب ترواننت پورم میں اداکار کی کار نے ایک رائل انفیلڈ موٹرسائیکل کو تیز ٹرک مار دی تھی۔ بائک پر 2 لوگ سوار تھے، جنہیں شدید چوٹیں آئی ہیں اور فی الحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گاڑی کی نمبر پلیٹ سے پتہ چلا کہ ٹکر مار کر جائے وقوعہ سے فرار ہونے والی گاڑی اداکار منیان پلّئی راجو کی ہے۔

واضح رہے کہ منیان پلّئی راجو ملیالم انڈسٹری کے ایک بڑے اسٹار اور پروڈیوسر ہیں۔ انہوں نے 400 سے زائد ملیالم فلموں میں کام کیا ہے۔ اداکار نے اپنے کیریئر کی شروعات ’موہنی اٹم‘ سے کی تھی، جو 1976 میں ریلیز ہوئی تھی۔ لیکن انہیں کامیابی 1981 میں آئی فلم ’منیان پلے ادھوا منیان پلے‘ سے ملی تھی، جس کے بعد انہوں نے مسلسل ملیالم فلموں میں ہٹ فلمیں دیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کامیڈی سے لے کر سنجیدہ کرداروں والی فلمیں کی ہیں۔ اداکار صرف فلموں تک ہی محدود نہیں رہے بلکہ انہوں نے فلم پروڈکشن میں بھی اپنا تعاون دیا ہے۔ منیان پلّئی راجو نے 1990 میں ’اے آٹو‘، 2005 میں ’آنندبھدرن‘، 2007 میں’چھوٹا ممبئی‘ اور 2015 میں’پاوڑا‘ سمیت کئی فلمیں پروڈیوس کیں۔