خبریں

پاکستان پر ہندوستانی حملے کا خوف طاری، کھانے پینے کی اشیا گھروں میں جمع کرنے کی ہدایت!

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعظم چودھری انوارالحق نے جمعہ کے روز اسمبلی میں کہا کہ ’’لائن آف کنٹرول کے پاس 13 انتخابی حلقوں میں 2 مہینے کے لیے اجناس فراہمی کا ذخیرہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔‘‘

ہندوستان و پاکستان، تصویر آئی اے این ایس
ہندوستان و پاکستان، تصویر آئی اے این ایس 

پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے خلاف کچھ سخت فیصلے لیے ہیں۔ فوجی سرگرمیاں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان پر خوف طاری ہو چکا ہے۔ پاکستان بھی فوجی سطح پر خود کو مستعد کرنے میں مصروف ہے اور کچھ مواقع پر ہندوستان کو گیدڑ بھبھکی بھی دے رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستان نے اس پر حملہ کیا تو جواب میں نیوکلیائی اسلحہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن ان دھمکیوں کے پیچھے پوشیدہ پاکستان کا خوف بھی صاف دکھائی دے رہا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان پاکستان میں جنگ کے خوف سے اسلحوں کو چھپانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ ساتھ ہی پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کھانے پینے کی اشیا کا ذخیرہ بھی کیا جانے لگا ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی حکومت نے اجناس کا ذخیرہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعظم چودھری انوارالحق نے جمعہ کو اسمبلی میں کہا کہ ’’کنٹرول لائن (ایل او سی) کے پاس 13 انتخابی حلقوں میں 2 ماہ کے لیے اجناس کا ذخیرہ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

چودھری انوارالحق کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق پاکستان مقبوضہ کشمیر حکومت نے 13 انتخابی حلقوں میں خوردنی اشیا، دوائیاں اور دیگر سبھی بنیادی ضرورتوں کی فراہمی یقینی کرنے کے لیے ایک ارب روپے کا ایمرجنسی فنڈ بنایا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کنٹرول لائن سے ملحق علاقوں میں سڑکوں کے رکھ رکھاؤ کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ مالکانہ حق والی مشینری بھی تعینات کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پہلگام حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ایل او سی پر لگاتار 8 راتوں تک گولی باری ہوئی ہے۔ سرحد پار سے پاکستان نے فائرنگ کی شروعات کی ہے، جس کا ہندوستانی فوج نے منھ توڑ جواب دیا ہے۔ پاکستان اپنی ناپاک حرکتوں کے ذریعہ ہندوستان کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے، جس کا سخت جواب دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined