خبریں

کسان تحریک: کیرالہ اسمبلی میں زرعی قوانین پر بحث کیلئے اجلاس طلب کرنے کی ملی اجازت

عارف محمد خان، تصویر آئی اے این ایس
عارف محمد خان، تصویر آئی اے این ایس 

کیرالہ کے گورنر نے زعی قوانین پر بحث کے لیے خصوصی اسمبلی اجلاس بلانے کی دی اجازت

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے تین زرعی قوانین پر بحث کرنے اور ان کے خلاف قرارداد پاس کرنے کے لیے 31 دسمبر کو ایک دن کے لیے اسمبلی کا خصوصی اجلاس مدعو کرنے کی اجازت دے دی۔ راج بھون ذرائع نے بتایا کہ گورنر نے خصوصی اجلاس کے لیے منظوری دے دی ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ کچھ دن قبل سی پی آئی قیادت والی ایل ڈی ایف حکومت نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ایک تجویز بھیجی تھی جسے گورنر نے خارج کر دیا تھا۔ بعد ازاں ایک نئی تجویز بھیجی گئی جسے گورنر کی جانب سے منظوری مل گئی۔

Published: 28 Dec 2020, 5:54 PM IST

کسانوں نے 30 دسمبر کو مذاکرہ کے لیے بھری حامی

مودی حکومت کے ذریعہ 30 دسمبر کو دوپہر 2 بجے مذاکرہ کی پیش کش کو کسان تنظیموں نے قبول کر لیا ہے۔ متنازعہ زرعی قوانین سے متعلق بات چیت کے لیے حامی بھرتے ہوئے مظاہرین کسان یونینوں نے کہا کہ وہ اگلے دور کی میٹنگ کے لیے تیار ہیں، لیکن مرکز کو اپنے دعوت نامے میں ایجنڈے کی وضاحت کرنی چاہیے تھی۔

Published: 28 Dec 2020, 5:54 PM IST

شرد پوار اور سیتارام یچوری کے درمیان زرعی قوانین پرہوئی اہم گفتگو

این سی پی سربراہ شرد پوار اور سی پی آئی لیڈر سیتارام یچوری کے درمیان پیر کے روز ایک انتہائی اہم ملاقات ہوئی۔ جانکاری کے مطابق دونوں لیڈروں کے درمیان اس دوران کسان تحریک کو لے کر گفتگو ہوئی۔ شرد پوار نے اشارہ دیا ہے کہ 30 دسمبر تک اگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو آگے کی پالیسی طے کریں گے۔

Published: 28 Dec 2020, 5:54 PM IST

30 دسمبر کو مسئلہ کا حل نکل گیا تو اچھی بات، ورنہ ہمیں بیٹھنا اور سوچنا ہوگا: شرد پوار

جاری کسان تحریک کے درمیان ایک طرف جہاں مودی حکومت نے آئندہ 30 دسمبر کو دوپہر 2 بجے کسانوں سے مذاکرہ کو ہری جھنڈی دے دی ہے، وہیں این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ ’’30 دسمبر کو حکومت اور کسانوں کی میٹنگ میں کیا ہوتا ہے وہ ہم دیکھیں گے۔ کوئی راستہ نکلا تو خوشی ہوگی، نہیں نکلا تو ہمیں بیٹھنا ہوگا اور سوچنا ہوگا۔‘‘

Published: 28 Dec 2020, 5:54 PM IST

مودی حکومت نے کسانوں کو لکھا خط، 30 دسمبر کو 2 بجے ہوگا مذاکرہ

نئے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے کسانوں کے نمائندوں اور حکومت کے درمیان آئندہ میٹنگ 30 دسمبر کی دوپہر 2 بجے مقرر کی گئی ہے۔ مرکزی وزارت زراعت کے سکریٹری نے خط لکھ کر اس سلسلے میں کسان تنظیموں کو مطلع کیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول خبروں کے مطابق یہ میٹنگ دہلی واقع وگیان بھون میں ہوگی۔

Published: 28 Dec 2020, 5:54 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Dec 2020, 5:54 PM IST