خبریں

وبا سے نمٹنے کے ليے يورپی کميشن کا مربوط حکمت عملی پر زور

کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے ليے يورپی کميشن کا مربوط حکمت عملی اپنانے پر زور ہے ليکن چند رکن ممالک انفرادی سطح پر فيصلہ سازی کر رہے ہيں۔

وبا سے نمٹنے کے ليے يورپی کميشن کا مربوط حکمت عملی پر زور
وبا سے نمٹنے کے ليے يورپی کميشن کا مربوط حکمت عملی پر زور 

يورپی کميشن کی صدر ارژلا فان ڈيئر لائن ستائيس رکنی يورپی بلاک ميں پابنديوں کے مرحلہ وار خاتمے کے ليے آج بروز بدھ ايک منصوبہ پيش کر رہی ہيں۔ يہ تفصيلی منصوبہ چودہ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کا مرکزی نقطہ يہ ہے کہ حالات معمول کے مطابق ہونے ميں کافی وقت لگ سکتا ہے تاہم غير معمولی بندشيں غير معينہ مدت تک کے ليے لاگو نہيں رکھی جا سکتيں۔ فان ڈيئر لائن کے مطابق مختلف يورپی ممالک ميں لاک ڈاؤن سے مطلوبہ نتائج برآمد ہوئے البتہ سماجی و اقتصادی سرگرمياں اور لوگوں کی روز مرہ کی زندگياں بھی بری طرح متاثر ہوئيں۔

Published: undefined

يورپی ماہرين کے اندازوں کے مطابق اس سال يورو زون کے رکن ملکوں کی اقتصاديات دس فيصد تک سکڑ سکتی ہيں۔ 1920ء کے عالمی اقتصادی بحران کے بعد ايسی غير معمولی کساد بازاری اب ديکھنے ميں آ سکتی ہے۔

Published: undefined

ممکنہ کشيدگی سے بچنے کی کوششيں

Published: undefined

يورپی کميشن کی صدر نے بلاک کی رياستوں پر زور ديا ہے کہ وہ سماجی و اقتصادی سرگرميوں پر نافد پابندياں اٹھانے کے معاملے ميں مربوط حکمت عملی اختيار کريں۔ انہوں نے خبردار کيا ہے کہ اس معاملے ميں عدم تعاون بلاک کی ديگر تمام رياستوں کے ليے بھی منفی نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔ ارژلا فان ڈيئر لائن کے مطابق اس سے يورپی بلاک کے اندر رکن ملکوں ميں کشيدگی بھی بڑھ سکتی ہے۔

Published: undefined

کورونا وائرس کو عالمگير وبا قرار ديے جانے کے بعد يورپ کی کئی رياستوں نے يکطرفہ طور پر فيصلے ليتے ہوئے اپنی اپنی سرحديں بند کر دی تھيں۔ ارژلا فان ڈيئر لائن نے اميد ظاہر کی کہ آئندہ ہفتوں يا مہينوں کے دوران سرحدی بندشيں ہٹانے کے معاملے ميں زيادہ منظم اور مربوط انداز سے کام ہو سکے گا۔

Published: undefined

انفيکشن بڑھ بھی سکتے ہيں

Published: undefined

يورپی کميشن نے لاک ڈاؤن ميں نرمی اور پابنديوں کے خاتمے کے ليے تين شرائط کی نشاندہی کی ہے۔ برسلز حکام کے مطابق ہسپتالوں پر سے بوجھ ميں کمی، انفيکشن پھيلنے کی رفتار ميں گراوٹ اور نازک سمجھے جانے والے گروپوں کو اضافی حفاظتی سامان کی فراہمی ممکن بنائے جانے تک نرمی نہيں کی جانی چاہييں۔ يورپی کميشن کے دستاويز ميں لاک ڈاؤن ميں نرمی اور پابنديوں کے خاتمے کے ليے کسی مخصوص تاريخ کا کوئی ذکر نہيں ہے۔

Published: undefined

اس ضمن ميں يہ بھی کہا گيا ہے کہ بندشوں کے خاتمے يا ان ميں کمی کے نتيجے ميں نئے انفيکشن سامنے آئيں گے۔ يہی وجہ ہے کہ رياستوں کو اس کی کڑی نگرانی کرنی ہو گی اور ضرورت پڑنے پر سخت تر اقدامات بھی متعارف کرانے پڑ سکتے ہيں۔

Published: undefined

رکن رياستوں کے يکطرفہ اقدامات

Published: undefined

آسٹريا اور ڈنمارک نے چند پابندياں جزوی طور پر ختم کرنے کا اعلان کر ديا ہے۔ دوسری جانب فرانس اور اسپين ميں اب بھی قوانين پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ سويڈن ميں پابندياں نہ ہونے کے برابر ہيں۔ جبکہ تقريباً نصف رکن رياستوں نے اپنے ہاں ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے۔ جرمنی کی سولہ کی سولہ رياستوں ميں وبا سے نمٹنے کی حکمت عملی مختلف ہے۔

Published: undefined

مالی پيکج بھی زير غور

Published: undefined

ستائيس رکنی يورپی بلاک ميں پابنديوں کے مرحلہ وار خاتمے کے ليے يورپی کميشن کی صدر ارژلا فان ڈيئر لائن کی جانب سے تيار کردہ منصوبے کے مسودے ميں اقتصادی پيکج کا بھی ذکر ہے۔ فان ڈيئر لائن نے پيداوار بڑھانے اور ٹيکسوں ميں کمی کی سفارش کی ہے۔ يورپی کميشن بلاک کی وبا کے بعد معيشت کو سہارا دينے کے ليے کئی بلين يورو کی امداد کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined