خبریں

بھوٹان نے پی ایم مودی کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’ناگداگ پیل کی خرلو‘ سے نوازنے کا کیا اعلان

بھوٹانی حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وبائی امراض کے دوران بھوٹان کی مدد کرنے کے لیے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی 

تھمپو: بھوٹان نے جمعہ کو ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو کووڈ-19 کی وبا کے دوران بے لوث انداز میں دوستی کا ہاتھ بڑھانے اور مدد کرنے کے لیے ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز ’ناگداگ پیل گی خرلو‘ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ بھوٹان کے وزیر اعظم لوٹے شیرنگ نے ڈروک گیلپو کے حکم پر یہ اعلان کیا۔

Published: undefined

بھوٹانی حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وبائی امراض کے دوران بھوٹان کی مدد کرنے کے لیے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کئی ممالک کی مدد کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے کر رہا ہے۔ کورونا ویکسین سے لے کر طبی سامانوں کی فراہمی بھی ہندوستان اپنے کئی دوست ممالک کو کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined