خبریں

گوگل میں پھر ہوئی چھنٹنی، الفابیٹ کمپنی نے سینکڑوں ملازمین کو دکھایا باہر کا راستہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی اہم کرداروں کو بھرتی کرنے کے لیے ٹیم کے ایک اہم حصے کو برقرار رکھے گا، یہ مزدوروں کو کمپنی کے اندر اور دیگر مقامات پر کرداروں کی دریافت کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گوگل میں ایک بار پھر چھنٹنی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ یہ چھنٹنی گوگل کی بنیادی کمپنی الفابیٹ میں ہو رہی ہے۔ گزشتہ کچھ وقت سے ٹیکنالوجی سیکٹر میں تقرریوں کی رفتار لگاتار دھیمی ہو رہی ہے اور چھنٹنیوں کا دور بھی چل رہا ہے۔ حالانکہ رپورٹس کے مطابق کمپنی کے ذریعہ تازہ چھنٹنی سے متعلق لیا گیا فیصلہ وسیع پیمانے پر ہوئی چھنٹنی کا حصہ نہیں ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی اہم کرداروں کو بھرتی کرنے کے لیے ٹیم کے ایک اہم حصے کو برقرار رکھے گا۔ یہ مزدوروں کو کمپنی کے اندر اور دیگر مقامات پر کرداروں کی دریافت کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ الفابیٹ اس سہ ماہی میں ملازمین کی چھنٹنی کرنے والی پہلی بڑی ٹیک کمپنی ہے۔ اس سے پہلے میٹا، مائیکرسافٹ اور امیزون جیسی ٹیک کمپنیوں نے 2023 کے شروع میں جارحانہ طریقے سے اپنی ٹیم میں تخفیف کی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کیلیفورنیا واقع الفابیٹ نے جنوری میں تقریباً 12000 ملازمتوں میں تخفیف کی تھی جس سے اس کے ملازمین کی تعداد میں 6 فیصد کمی آئی تھی۔ روزگار فرم چیلنجر، گرے اینڈ کرسمس کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں چھنٹنی جولائی سے اگست میں تین گنا سے زیادہ اور ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً چار گنا بڑھ گیا۔ ماہرین معیشت نے اندازہ لگایا تھا کہ 8 ستمبر کو ختم ہفتہ میں بے روزگاری میں تقریباً 9 فیصد کا اضافہ ہوگا، جو گزشتہ سات دنوں کی مدت میں 13 ہزار کم ہو کر 216000 پر پہنچ گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined