علامتی تصویر، آئی اے این ایس
ایک کشتی پر دنیا کا چکر لگانے نکلے دو امریکی شہریوں کو اس وقت جان مشکل میں نظر آنے لگی، جب بحر ہند میں شدید طوفان کا سامنا کرنا پڑا۔ خوش قسمتی یہ رہی کہ امریکی شہریوں کے ذریعہ مدد کے لیے لگائی گئی پُکار انڈین کوسٹ گارڈ (ہندوستانی ساحلی محافظ) تک پہنچ گئی۔ حادثہ انڈمان نکوبار کے سب سے جنوبی کنارے اندرا پوائنٹ پر پیش آیا۔ دونوں امریکی شہریوں کو ان کی کشتی کے ساتھ ہندوستانی ساحلی محافظ حفاظت کے ساتھ کیمپبل بے لے آیا۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق جمعرات کو پورٹ بلیئر واقع ایم آر سی سی سنٹر کو ایک ڈسٹریس کال موصول ہوئی تھی۔ یہ کال امریکی سی-اینجل نامی کشتی سے کی گئی تھی جو اُس وقت اندرا پوائنٹ سے 53 ناٹیکل میل دور تھی۔ چنئی واقع یو ایس قونصلیٹ نے بھی انڈین کوسٹ گارڈ سے مدد کی اپیل کی۔ امریکی سی-فیئررس نے بتایا کہ خراب موسم کے سبب ان کی کشتی خراب ہو گئی ہے اور وہ سمندر میں پھنس گئے ہیں۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ الرٹ ملتے ہی جمعرات کی دوپہر 2 بجے انڈین کوسٹ گارڈ نے انٹرنیشنل سیفٹی نیٹ (آئی ایس این) فعال کر دیا۔ اس کے تحت اندرا پوائنٹ کے قریب سے گزر رہے سبھی جنگی جہاز اور مرچنٹ ویسیل کو ریسکیو کے لیے پیغام بھیج دیا۔ پیغام فلیش ہوتے ہی اندرا پوائنٹ کے قریب آپریشنل ڈیوٹی پر تعینات کوسٹ گارڈ کا جہاز آئی سی جی راجویر فوراً مدد کے لیے نکل گیا اور شام تک کشتی کے قریب پہنچ گیا۔ پھر آئی سی جی راجویر نے کشتی سے رابطہ قائم کیا۔ بے حد تیز ہواؤں اور کشتی کی میکانیکل فیلیئر کے باوجود دونوں عملہ کے اراکین بالکل صحیح حالت میں تھے۔ رات میں ہی آئی سی جی راجویر کشتی کو انڈمان لے کر نکل گیا۔ پھر جمعہ، یعنی 11 جولائی کی صبح کوسٹ گارڈ کا جہاز کشتی کو کھینچ کر کیمپبل بے لے آیا۔ ریسکیو مشن پر بیان جاری کر کوسٹ گارڈ فورس نے کہا کہ انڈین کوسٹ گارڈم میریٹائم سیفٹی کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined