خبریں

وسطی قاہرہ میں دھماکہ، 19 افراد ہلاک

قاہرہ کے وسطی حصے میں کاروں کے حادثے کے بعد زور دار دھماکہ ہوا۔ اس حادثے میں ڈیڑھ درجن سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا یہ دہشت گردانہ کارروائی تھی یا محض ایک حادثہ تھا۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

مصری دارالحکومت قاہرہ میں دھماکہ اُس وقت ہوا جب ایک کار ٹریفک کے بہاؤ کے خلاف بڑھتے ہوئے تین دوسری کاروں سے ٹکرا گئی۔ کاروں کے ٹکڑانے کا واقعہ قاہرہ کے وسطی حصے کے مقام نیل کورنیش پر رونما ہوا۔ حادثے کے بعد کاروں میں آگ بھی لگ گئی۔

Published: undefined

مصری حکام اس پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں کہ نیل کورنش پر کار غلط سمت میں کیوں جا رہی تھی۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ کر رہ گئے۔ اس دھماکے سے نیل کورنش پر واقع نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے مرکزی دروازے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

Published: undefined

وزارت داخلہ کے مطابق گاڑیوں کے ٹکرانے سے ہونے والی 19 ہلاکتوں کے علاوہ 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ طبی حلقوں کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ زخمیوں کو ہنگامی طبی امداد دینے کا سلسلہ فوری طور پر شروع کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

اس حادثے میں گاڑیوں میں لگنے والی آگ تیزی کے ساتھ پھیلنا شروع ہو گئی اور اس کی شدت کو دیکھتے ہوئے نیل کورنش پر واقع نیشنل کینسر انسٹ یٹوٹ کو جزوی طور پر خالی کرا لیا گیا تھا۔ کم از کم 54 مریضوں کو ایک دوسرے مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم انسٹی ٹیوٹ کی عمارت کے ایک حصے تک آگ کے پہنچنے سے قبل ہی اِس پر قابو پا لیا گیا تھا۔

Published: undefined

مصر کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ اس حادثے کی باضابطہ تفتیش کرائی جائے گی۔ تفتیشی حکام حادثے کے تمام پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے رپورٹ مرتب کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined