خبریں

بذریعہ خصوصی طیارہ 125 ہندوستانیوں کو تھائی لینڈ سے کیا گیا ریسکیو، جعل سازوں کی چال میں پھنس کر پہنچ گئے تھے میانمار

ہندوستانی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ ’’میانمار کے میواڈی میں دھوکہ دہی کے مراکز سے رہا ہوئے 125 ہندوستانی شہریوں کو انڈین ایئر فورس کے ایک خصوصی طیارہ کے ذریعہ تھائی لینڈ کے مے سوت سے واپس لایا گیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;<a href="https://x.com/IndiainThailand">@IndiainThailand</a></p></div>

تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @IndiainThailand

 

میانمار کے میواڈی میں ایک ’اسکیم سنٹر‘ (دھوکہ دہی کے مرکز) سے رہا ہونے کے بعد آئی اے ایف کے ایک خصوصی طیارہ سے 125 ہندوستانی شہریوں کو 19 نومبر کو تھائی لینڈ سے واپس لایا گیا ہے۔ اس طرح مارچ سے لے کر گزشتہ 9 ماہ میں دھوکہ دہی کے مراکز سے مجموعی طور پر 1500 ہندوستانی شہریوں کو تھائی لینڈ کے ذریعہ واپس لایا گیا۔ یہ لوگ ملازمت کی تلاش میں وہاں گئے تھے اور ریکروٹنگ ایجنٹوں کے جال میں پھنس گئے تھے۔

Published: undefined

بینکاک میں واقع ہندوستانی سفارت خانے نے بتیا کہ میانمار سے رہا ہوئے ہندوستانی شہریوں کو بینکاک کے ذریعہ ملک واپس لایا گیا ہے۔ سفارت خانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس کے متعلق ایک پوسٹ کیا۔ پوسٹ میں لکھا کہ ’’آج میانمار کے میواڈی میں دھوکہ دہی کے مراکز سے رہا ہوئے 125 ہندوستانی شہریوں کو انڈین ایئر فورس کے ایک خصوصی طیارہ کے ذریعہ تھائی لینڈ کے مے سوت سے واپس لایا گیا۔ اس کھیپ کے ساتھ ہی رواں سال مارچ سے اب تک میانمار کے دھوکہ دہی مراکز سے رہا ہوئے مجموعی طور پر 1500 ہندوستانیوں کو تھائی لینڈ کے ذریعہ وطن واپس لایا جا چکا ہے۔‘‘

Published: undefined

سفارت خانہ نے بدھ کو تھائی سرحدی شہر مے سوت سے وطن واپس لائے گئے ہندوستانی شہریوں کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔ سفارت خانہ نے ’ایکس‘ پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’’جنوب مشرقی ایشیا میں دھوکہ دہی کے مراکز میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کی ہندوستانی حکومت کی کوششوں کے تحت تھائی لینڈ میں ہندوستانی سفارت خانہ اور چیانگ مے میں ہندوستانی قونصل خانہ نے رائل تھائی حکومت اور تھائی لینڈ کے صوبہ تاک کی مختلف ایجنسیوں کے ساتھ مل کرکام کیا، تاکہ ان ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے میں مدد مل سکے۔‘‘

Published: undefined

سفارت خانہ نے یہ وارننگ بھی دی ہے کہ ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بیرون ممالک میں ملازمت کی پیشکش قبول کرنے سے پہلے غیر ملکی آجروں کی اسناد کی تصدیق ضرور کریں اور بھرتی کرنے والے ایجنٹوں اور کمپنیوں کے ماضی کے ریکارڈ کو بھی چیک کر لیا کریں۔ اس کے علاوہ ہندوستانی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے تھائی لینڈ میں ویزا فری داخلہ صرف سیاحت اور چھوٹے کاروبار کے لیے ہے اور اس کا تھائی لینڈ میں کسی بھی طرح کی ملازمت کرنے کے لیے غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ راوں ماہ 6 نومبر کو 270 ہندوستانی شہریوں کو 2 ملٹری ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ کے ذریعہ تھائی لینڈ سے واپس لایا گیا تھا۔ یہ لوگ میانمار کے ایک بدنام زمانہ دھوکہ دہی کے مرکز سے منسلک تھے اور جب یہاں پر کارروائی کی گئی تو لوگ بھاگ کر تھائی لینڈ کے مے سوت چلے گئے تھے۔ میانمار کے شہر میواڈی میں ’کے کے پارک‘ کے سائبر کرائم ہب پر ریڈ کے بعد گزشتہ ماہ کے آخر میں 28 ممالک کے 1500 لوگ بھاگ کر تھائی لینڈ آگئے تھے، جن میں تقریباً 500 ہندوستانی شامل تھے۔

Published: undefined