پونے: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد متعدد امیدواروں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (وی ای ایم) کے مائیکرو کنٹرولر کی جانچ کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ دریں اثنا، بارامتی سے اجیت پوار کے خلاف الیکشن لڑنے والے این سی پی-ایس پی کے امیدوار یوگندر پوار نے 19 ووٹنگ مشینوں کی جانچ کے لیے 8.96 لاکھ روپے ادا کیے ہیں۔
Published: undefined
یوگندر پوار کے علاوہ ہڈسپار سے این سی پی کے امیدوار پرشانت جگتاپ اور پونے کینٹ سے کانگریس کے امیدوار رمیش باگوی نے بھی جانچ کی درخواست دی ہے۔ ضلع بھر میں 137 ووٹنگ مشینوں کے مائیکرو کنٹرولرز کی تصدیق کے لیے 66.64 لاکھ روپے کی مجموعی فیس جمع کرائی گئی ہے۔
Published: undefined
سپریم کورٹ کے رہنما اصولوں کے مطابق، وہ امیدوار جو اپنے حلقے میں دوسرے یا تیسرے نمبر پر رہے ہوں، وہ ای وی ایم کے 5 فیصد مائیکرو کنٹرولر کی جانچ کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کو اس کے لیے درخواست اور جانچ کی فیس جمع کرانی ہوتی ہے۔ پونے کے ضلع الیکشن حکام نے ان درخواستوں کو ریاست کے چیف الیکشن آفس بھیج دیا ہے۔
Published: undefined
پرشانت جگتاپ نے ہڈسپار میں 27 ووٹنگ مشینوں کی جانچ کے لیے تقریباً 12 لاکھ روپے فیس دی، جبکہ راہل کلاتے نے چنچوڑ میں 25 مشینوں کے لیے 11 لاکھ روپے ادا کیے۔ کانگریس کے سنجے جگتاپ نے 21 مشینوں کی جانچ کے لیے 9.9 لاکھ روپے ادا کیے۔
جانچ کے عمل کی نگرانی سخت سکیورٹی کے تحت کی جائے گی، جس میں امیدواروں کے علاوہ وی وی پی اے ٹی بنانے والی کمپنیوں کے انجینئر بھی شامل ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined