قومی خبریں

آپ کا ووٹ سیاست میں تبدیلی لا سکتا ہے، ذمہ داری سے ووٹ کریں، پرینکا گاندھی کی ووٹروں سے اپیل

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’آپ کا ووٹ ریاست کی ترقی، نوجوانوں کے روزگار، کسانوں کی بھلائی، خواتین کی بااختیاری اور عوام کے مفاد میں پالیسیاں بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، ذمہ داری سے ووٹ کریں‘‘

پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia
پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر @INCIndia 

لکھنؤ: یوپی اسمبلی انتخابات کے تحت 12 اضلاع کی 61 سیٹوں پر پانچویں مرحلہ کی ووٹنگ جاری ہے۔ دریں اثنا، کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری اور پارٹی کی یوپی انچارج پرینکا گانددھی نے عوام کو دانشمندی سے اپنے ووٹ کا استعمال کرنے اور ترقی کے لئے ووٹ دینے کی اپیل کی۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’یوپی کے میرے پیارے بھائیو - بہنو! ووٹ کرتے وقت ضرور یاد رکھیں کہ آپ کا ایک ووٹ ریاست کی ترقی میں، نوجوانوں کے لئے روزگار، کسانوں کی بھلائی، خواتین کی بااختیاری اور عوام کے مفاد میں پالیسیاں بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ آپ کا ووٹ سیاست میں تبدیلی لا سکتا ہے۔ ذمہ داری سے ووٹ کریں۔‘‘

Published: undefined

وہیں کانگریس پارٹی کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا، ’’آج جب آپ ووٹ ڈالیں گے تو یہ نہ صرف آئندہ پانچ سالوں کے رخ کا ہی تعین نہیں کرے گا بلکہ ہمیشہ کے لئے ہوگا۔ آپ جب آج ووٹ ڈالیں گے تو ملحوظ خاطر رکھیں کہ آ اس حکومت کا انتخاب کر رہے ہیں جو آپ کے لئے کام کرے گی۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے ووٹنگ کے پانچویں مرحلہ کی ووٹنگ کے دوران کسی بھی طرح کی بے ضابطگی کا تکنیکی خرابی کی رپورٹ کرنے کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں۔ یوپی کانگریس نے ٹوئٹ کیا، ’’پانچویں مرحلہ کی ووٹنگ میں کسی بھی طرح کی بے ضابطگی، رخنہ اندازی، تکنیکی خرابی وغرہ پیش آنے پر مندرجہ ذیل نمبروں پر کانگریس پارٹی کو مطلع کریں۔‘‘ پارٹی کے اس ٹوئٹ میں 6 نمبر دئے گئے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اتر پردیش میں پانچویں مرحلے کی 61 سیٹوں پر 693 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے 90 خواتین ہیں۔ اس مرحلہ میں 12 اضلاع کے 2.25 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں، جن میں 1.20 کروڑ مرد، 1.05 کروڑ خواتین اور 1727 خراجہ سرا شامل ہیں۔

ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک چلے گی۔ پانچویں مرحلے میں سلطان پور، چترکوٹ، پرتاپ گڑھ، کوشامبی، پریاگ راج، بارابنکی، بہرائچ، شراوستی اور گونڈا میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined