ملکارجن کھڑگے، تصویر @INCIndia
جھارکھنڈ کے رانچی میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے مرکزی حکومت اور نریندر مودی پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے حوالے سے کہا کہ دہشت گردانہ حملہ کی خفیہ رپورٹ ہونے کے باوجود بھی پہلگام میں بڑے پیمانے پر سیکورٹی کیوں نہیں تعینات کی گئی؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حملہ کے 3 دن قبل ہی انٹیلی جنس نے رپورٹ نریندر مودی کو بھیج دی تھی۔ ایسی صورت میں کیا مرکزی حکومت کو پہلگام حملے میں ہوئے جان و مال کے نقصان کے لیے جوابدہ نہیں ہونا چاہیے؟
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے سب آپ کے سامنے ہے۔ 22 اپریل کو ملک میں خوفناک دہشت گردانہ حملہ ہوا، جس میں 26 لوگوں کی موت ہوئی اور حکومت نے قبول کر لیا ہے کہ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے اور اسے درست کرنے کی بات کہی ہے۔ کھڑگے نے حکومت سے سوال کیا کہ جب آپ کو یہ معلوم تھا تو آپ نے مناسب انتظامات کیوں نہیں کیے؟
Published: undefined
کانگریس صدر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے آگے کہا کہ ’’جب انٹیلی جنس آپ کی سیکورٹی کے لیے ایسا کہتے ہیں کہ وہاں آپ کا جانا مناسب نہیں ہے تو آپ نے وہی بات اپنے انٹیلی جنس کے اہلکاروں، سیکورٹی، پولیس اور بارڈر فورس کو کیوں نہیں بتائی؟‘‘ ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ میں سوال پوچھتا ہوں کہ ’’آپ نے اپنا پروگرام تو منسوخ کر دیا لیکن جو سیاح وہاں زیادہ تعداد میں گئے تھے، ان کی حفاظت کے لیے آپ اچھی سیکورٹی بھیج سکتے تھے۔ جب آپ اپنی غلطی مان رہے ہیں تو اتنے لوگ جو اس حادثہ میں مارے گئے ہیں اس کی ذمہ داری بھی آپ کو ہی لینی چاہیے۔ ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ جن لوگوں کی موت ہوئی ہے ان کی طرف آپ کی توجہ نہیں ہے، آپ صرف کانگریس حکومت کو گالیاں دیتے رہتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف جنگ میں کانگریس کی مکمل حمایت آپ کے ساتھ ہے، کیونکہ یہ ملک کا معاملہ ہے۔
Published: undefined
کانگریس صدر نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ میں جھارکھنڈ کی تمام عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ہم سب نے آپ لوگوں کی وجہ سے اکثریت حاصل کی ہے اور آج جھارکھنڈ میں ایک مضبوط حکومت چل رہی ہے۔ ہم سبھی عوام سے کیے گئے وعدے کو پورا کر رہے ہیں۔ ہماری حکومت کے وزراء، اراکین اسمبلی مشترکہ طور پر عوام کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس کے لیے میں ان سب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined