قومی خبریں

غلط گیس دینے سے مریضوں کی موت کے ذمہ دار یوگی دیں استعفی:کانگریس

نئی دہلی : کانگریس نے اترپردیش کے شہر وارانسی میں سندرلال اسپتال میں انیستھیسیاکی جگہ انڈسٹری گیس دینے سے 14مر...

فائل تصویر/Getty Images
فائل تصویر/Getty Images 

نئی دہلی : کانگریس نے اترپردیش کے شہر وارانسی میں سندرلال اسپتال میں انیستھیسیاکی جگہ انڈسٹری گیس دینے سے 14مریضوں کی موت کے لئے ریاستی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے وزیر صحت کو فورابرخاست کرنے اور وزیر اعلی یوگی آددتیہ ناتھ کے استعفی کا مطالبہ کیا ۔ کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے سندرلال اسپتال میں سرجری کے لئے مریضوں کو انیستھیسیا کی جگہ انڈسٹری گیس دی جارہی ہے ۔ اس سے پہلے جون میں اسی طرح سے مریضوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے سے اس اسپتال میں 14لوگوں کی موت ہوگئی تھی ۔معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ پہنچا تو اس کی جانچ کرائی گئی ۔ جاری ۔

Published: undefined

رندیپ نے کہا کہ ریاست میں مریضوں کے ساتھ مسلسل کھلواڑ ہورہا ہے ۔گورکھپور میں بچوں کی موت کے بعد ریاستی حکومت کی لاپروائی کا بڑا معاملہ اب وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ میں سامنے آیا ہے ۔انھوں نے اسے سنگین جرم قراردیتے ہوئے وزیراعلی سے اخلاقی بنیاد پر استعفی دینے کا مطالبہ کیا اور کہا ریاست کے وزیر صحت کو فورا برخاست کیا جانا چاہئے ۔

رندیپ نے مزید کہا کہ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ انڈسٹری گیس کی سپلائی الہ آباد سے بھاتیہ جنتا پارٹی کے ایک ممبر اسمبلی کی کمپنی کے ذریعہ کی جاتی ہے ۔اسے مجرمانہ غفلت قراردیتے ہوئے انھوں نے بی جے پی رکن اسمبلی اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined