قومی خبریں

یوگی حکومت نے ’ہڑتال‘ پر لگائی روک، 6 مہینے کے لیے ریاست میں ’ایسما‘ نافذ

اتر پردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرسونل مکل سنگھل نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق سرکاری ملازمین 25 مئی 2021 تک ہڑتال پر نہیں جا سکیں گے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، یو این آئی 
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، یو این آئی  

اتر پردیش کی یوگی حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آئندہ چھ مہینے تک ریاست میں کسی بھی سرکاری محکمہ، سرکار کے کنٹرول والے ادارہ اور اتھارٹیز وغیرہ میں ہڑتال کرنے پر روک لگا دی ہے۔ ریاستی حکومت نے انتہائی ضروری خدمات سے متعلق قانون 1996 کی دفعہ 3 کی شق (1) کے ذریعہ دی گئی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ریاست میں ’ایسما‘ نافذ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سکریٹری پرسونل مکل سنگھل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکم نامہ جاری ہونے کے بعد سرکاری ملازمین 25 مئی 2021 تک ہڑتال پر نہیں جا سکیں گے۔

Published: undefined

یوگی حکومت کے ذریعہ لیے گئے اس فیصلے کی وجہ کورونا کے بڑھتے اثرات کو بتایا جا رہا ہے۔ دراصل کورونا کے کیسز ریاست میں ایک بار پھر بڑھنے لگے ہیں اور اس کی وجہ سے پیر کے روز جاری کیے گئے ایک حکم میں ریاستی حکومت نے شادی تقاریب میں شامل ہونے والے لوگوں کی تعداد بھی محدود کر دی۔ یوگی حکومت کے ذریعہ جاری ہدایت کے مطابق کنٹنمنٹ زون کے باہر سبھی سماجی، تعلیمی، کھیل، تفریحی، ثقافتی، مذہبی، سیاسی پروگراموں اور دیگر اجتماعی سرگرمیوں میں ایک وقت میں کسی بھی بند مقام جیسے ہال یا کمرے کی صلاحیت کے 50 فیصد، لیکن زیادہ سے زیادہ 100 اشخاص تک ہی موجود رہ سکیں گے۔

Published: undefined

جاری ہدایات میں فیس ماسک، سوشل ڈسٹنسنگ، تھرمل اسکریننگ اور سینیٹائزر کے ساتھ ساتھ ہینڈ واش کی سہولت بھی لازمی بتائی گئی۔ اتنا ہی نہیں، کھلی جگہ مثلاً میدان وغیرہ پر، ایسے مقامات کے رقبہ کے 40 فیصد سے کم صلاحیت تک ہی لوگوں کے ہونے کی اجازت ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined