مولانا کلب صادق نم آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک، 2 جگہ پڑھی گئی نماز جنازہ، پی ایم مودی اور راہل گاندھی کا اظہارِ تعزیت

پی ایم مودی نے کہا کہ ’’مولانا کلب صادق کے انتقال سے انتہائی غم ہوا۔ انھوں نے سماجی خیرسگالی اور بھائی چارے کے لیے قابل ذکر کوششیں کیں۔ ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے تئیں میری ہمدردی۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

معروف شیعہ عالم دین اور شیعہ-سنی اتحاد کے علمبردار مولانا کلب صادق کو ہزاروں سوگواروں نے نم آنکھوں کے ساتھ آخری وداعی دے دی۔ مولانا کلب صادق کو غفران مآب میں سپرد خاک کیا گیا اور اس سے قبل حسین آباد واقع یونٹی کالج میں آیت اللہ خامنہ ای کے ہندوستان میں نمائندہ آیت اللہ مہندی مہدوی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ اس نماز جنازہ میں اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما سمیت بڑی تعداد میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتیں شریک ہوئیں۔ دوسری نماز جنازہ گھنٹہ گھر پر سنی طبقہ کے ذریعہ پڑھائی گئی اور بتایا جاتا ہے کہ لکھنؤ کی تاریخ میں ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے جب ایک جنازے کی دو نمازیں پڑھی گئیں۔

مولانا کلب صادق نم آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک، 2 جگہ پڑھی گئی نماز جنازہ، پی ایم مودی اور راہل گاندھی کا اظہارِ تعزیت
مولانا کلب صادق نم آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک، 2 جگہ پڑھی گئی نماز جنازہ، پی ایم مودی اور راہل گاندھی کا اظہارِ تعزیت
مولانا کلب صادق نم آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک، 2 جگہ پڑھی گئی نماز جنازہ، پی ایم مودی اور راہل گاندھی کا اظہارِ تعزیت

منگل کی شب مولانا کلب صادق کے انتقال کی خبر پھیلنے کے بعد سے ہی مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں کے ذریعہ تعزیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران پی ایم نریندر مودی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعہ شیعہ عالم دین مولانا کلب صادق کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔ پی ایم مودی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے جو ٹوئٹ کیا ہے اس میں لکھا ہے کہ ’’آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب چیئرمین رہے مولانا کلب صادق کے انتقال سے انتہائی غم ہوا۔ انھوں نے سماجی خیرسگالی اور بھائی چارے کے لیے قابل ذکر کوششیں کیں۔ ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے تئیں میری ہمدردی۔‘‘


کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مولانا کلب صادق کے انتقال پر بذریعہ ٹوئٹر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ڈاکٹر مولانا کلب صادق صاحب کے انتقال کی خبر غمناک ہے۔ ایک ہمدرد انسان ہونے کے ساتھ وہ ایک دانشمند سماجی مصلح بھی تھے۔ انھوں نے مختلف طبقات کے درمیان بھائی چارے کو مضبوط کرنے میں اہم کردار نبھایا۔‘‘ ساتھ ہی راہل گاندھی نے یہ بھی لکھا کہ ’’ان کے اہل خانہ، دوستوں اور چاہنے والوں کے تئیں میری ہمدردی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ طویل علالت کے بعد مولانا کلب صادق کا منگل کی شب تقریباً 10 بجے انتقال ہو گیا تھا۔ وہ کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے تھے گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مولانا کلب صادق کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے سبطین نوری کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا تھا جس میں وہ نم آنکھوں کے ساتھ یہ کہہ رہے تھے کہ ’’ ’’قوم یتیم ہو گئی، قوم یتیم ہو گئی، قوم کا سرپرست چلا گیا۔ آپ کے قوم کے حکیم امت اللہ کی بارگاہ میں چلے گئے۔ آپ کوئی آپ سے نہیں کہے گا کہ تعلیم حاصل کرو، کوئی آپ کے بچے کو پڑھوائے گا نہیں۔ ہندو- مسلم اتحاد، شیعہ-سنی اتحاد کی بات کرنے والا اب کوئی نہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔