ٹل گیا بڑا حادثہ ٹل گیا! ممبئی ایئرپورٹ پرایئر انڈیا اور انڈیگو طیاروں کے ونگس ٹکرا گئے، مسافر محفوظ

ایئر انڈیا کا طیارہ روانہ رہا تھا جبکہ انڈیگو کا طیارہ لینڈ کر رہا تھا۔ واقعے کے دوران ایئرانڈیا اورانڈیگو کے دو طیاروں کے ونگس کے کنارے ٹکرا گئے، جس کے بعد طیاروں کو جانچ کے لیے گراؤنڈ کرنا پڑا۔

<div class="paragraphs"><p>فوٹو سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ممبئی ہوائی اڈے پر منگل کی شام ایک غیر معمولی واقعہ میں ایئر انڈیا اور انڈیگو کے دو طیاروں کے پروں کے کنارے آپس میں ٹکرا گئے، جس کے بعد طیاروں کو جانچ کے لیے گراؤنڈ کرنا پڑا۔ افسران نے یہ معلومات دی۔ اطلاعات کے مطابق ایئر انڈیا کا طیارہ روانگی کی تیاری کررہا تھا جب کہ انڈیگو کا طیارہ لینڈ کر رہا تھا۔ ممبئی ہوائی اڈے پر متوازی رن وے ہیں۔ دونوں ہی طیارے ایئربس اے 320 تھے۔

اس واقعہ کے بعد ایئر انڈیا کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ 3 فروری کو ممبئی سے کوئمبٹور جانے والی پرواز AI2732  تاخیر کا شکار ہوئی کیونکہ مقررہ طیارہ روانہ ہونے سے پہلے ٹیکسی وے پر انتظار کے دوران ایک دیگر ایئر لائنس کمپنی کے طیارے کے رابطے میں آگیا۔ دونوں طیاروں کے ونگس (پر) کے کنارے ٹکرانے سے ہمارے طیارے کے ونگس کے کنارے کو نقصان پہنچا۔


وہیں انڈیگو کے ترجمان نے بتایا کہ حیدرآباد سے ممبئی آنے والی پرواز 6E791  کے ونگ ٹپ لینڈنگ کے بعد ایک دیگر ایئرلائن کے طیارے کے رابطہ میں آگیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے اور دونوں طیاروں کو معائنہ کے لیے ان کے متعلقہ مقامات پر واپس لے جایا گیا ہے۔ فوری طور پر طیارے میں سوار مسافروں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔