قومی خبریں

تہاڑ جیل میں بند یاسین ملک نے بھوک ہڑتال ختم کر دی

حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ ڈائریکٹر جنرل (جیل خانہ) سندیپ گوئل نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ’’اس (یاسین ملک) نے کل اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی۔

یاسین ملک، تصویر آئی اے این ایس
یاسین ملک، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کی تہاڑ جیل میں بند سزا یافتہ کشمیری علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ ڈائریکٹر جنرل (جیل خانہ) سندیپ گوئل نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ’’اس (یاسین ملک) نے کل اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی۔

Published: undefined

جیل میں بند علیحدگی پسند رہنما یاسین مالک جو اس وقت تہاڑ جیل کی جیل نمبر 7 میں بند ہیں، نے 22 جولائی کو بھوک ہڑتال کی تھی۔ جب ان کی بھوک ہڑتال کی وجہ پوچھی گئی تو افسر نے کوئی بھی تفصیلات بتانے سے گریز کیا، تاہم جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک ان ایجنسیوں کے مخالف تھے جو ان کے مقدمات کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ "ملک نے الزام لگایا کہ ان کے کیس کی صحیح طریقے سے تحقیقات نہیں ہو رہی تھی، اس لیے وہ غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر چلے گئے، لیکن اس یقین دہانی کے بعد کہ ان کی درخواست اعلیٰ حکام تک پہنچا دی گئی ہے، اس نے بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔

Published: undefined

26 جولائی کو جیل حکام نے یاسین ملک کو بھوک ہڑتال کی وجہ سے طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل ہونے کے چار دن بعد 29 جولائی کو انہیں چھٹی دے دی گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک کو فروری 2019 میں جیش محمد کے دہشت گردانہ حملے کے فوراً بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ دو سال سے زیادہ عرصے سے دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہے۔

Published: undefined

14 فروری 2019 کو ایک بم دھماکے میں 40 سی آر پی ایف اہلکاروں کی موت لوک سبھا انتخابات سے قبل ہوئی تھی۔ چند ہی دنوں میں یاسین ملک کو ان کی سری نگر کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ جماعت اسلامی کے ساتھ جے کے ایل ایف پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ یاسین ملک کو 2017 کے دہشت گردوں کو فنڈنگ ​​کیس میں مجرم قرار دیا گیا تھا اور 25 مئی کو دہلی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی خصوصی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، جس میں اس نے تمام الزامات کا اعتراف کیا تھا۔

Published: undefined

حال ہی میں 15 جولائی کو جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بہن روبیہ سعید نے یاسین ملک کو تین دہائی قبل اپنے اغوا کار کے طور پر شناخت کیا۔ روبیہ سعید کو 1989 میں اغوا کیا گیا تھا اور ان کی رہائی چار دہشت گردوں کی رہائی کی شکل میں ہوئی تھی، اس وقت ان کے والد مفتی محمد سعید وی پی سنگھ حکومت میں اس وقت کے وزیر داخلہ تھے۔ روبیہ سعید کا نام استغاثہ کی گواہ کے طور پر درج ہے، جموں میں سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئیں اور یاسین ملک اور تین دیگر ملزمان کو اپنے اغوا کاروں کے طور پر شناخت کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined