قومی خبریں

پہلوانوں کی گزارش کے بعد راکیش ٹکیت نے 9 جون کو جنتر منتر پر اعلان کردہ مظاہرہ کو کیا منسوخ!

پہلوانوں کے رخ میں تبدیلی ہفتہ کے روز امت شاہ سے ملاقات کے بعد دیکھنے کو ملی ہے، میٹنگ میں بجرنگ پونیا، ونیش پھوگاٹ اور ساکشی ملک موجود تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) چیف اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف تحریک کر رہے پہلوانوں کی حمایت میں بھارتیہ کسان یونین اور کھاپ تنظیموں کا 9 جون کو جنتر منتر پر ہونے والا احتجاجی مظاہرہ منسوخ ہو گیا ہے۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ پہلوانوں کی گزارش کے بعد ہم نے 9 جون کو جنتر منتر پر ہونے والا مظاہرہ ملتوی کر دیا ہے۔ پہلوان آنے والے دنوں میں آگے جو تاریخ دیں گے ہم اس دن ان کی حمایت ضرور کریں گے۔

Published: undefined

اس سے قبل ہریانہ کے کروکشیتر میں ہوئی مہاپنچایت میں راکیش ٹکیت نے اعلان کیا تھا کہ اگر 9 جون تک برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری نہیں ہوئی تو پہلوانوں کے ساتھ جنتر منتر پہنچیں گے اور ملک بھر میں پنچایت کریں گے۔ حالانکہ اب یہ مظاہرہ نہیں ہوگا، کیونکہ پہلوانوں کے کہنے پر یہ پروگرام رد کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے پروگرام رد کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ابھی پہلوانوں کی بات چیت حکومت سے اور وزیر داخلہ سے چل رہی ہے۔ ان کے کہنے پر ہم نے 9 جون کو جنتر منتر پر ہونے والا مظاہرہ ملتوی کر دیا ہے۔ پہلوان آنے والے دنوں میں جو تاریخ دیں گے، ہم اس دن ان کی حمایت ضرور کریں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بجرنگ پونیا نے اتوار کو سونی پت مہاپنچایت میں کسانوں اور کھاپ پنچایتوں سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کرنے کی بات کہی تھی۔ دراصل پہلوانوں کے رخ میں یہ تبدیلی ہفتہ کی دیر رات ان کی وزیر داخلہ امت شاہ سے ہوئی ملاقات کے بعد دیکھنے کو مل رہی ہے۔ میٹنگ میں بجرنگ پونیا، ونیش پھوگاٹ اور ساکشی ملک موجود تھیں۔ یہ میٹنگ دو گھنٹے تک چلی تھی۔ بجرنگ پونیا امت شاہ سے ملاقات کے اگلے دن سونی پت واقع منڈلانا پنچایت میں پہنچے تھے، جہاں انھوں نے کسانوں اور کھاپوں سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کھلاڑی سبھی تنظیموں کو ایک اسٹیج پر بلا کر بڑی پنچایت کا انعقاد کریں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن چیف برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم کے بعد 28 اپریل کو دہلی پولیس نے جنسی استحصال کے دو معاملے درج کیے ہیں۔ ان میں سے ایک پاکسو ایکٹ میں درج کیا گیا ہے۔ دوسرا معاملہ دیگر خاتون پہلوانوں کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کی جانچ ابھی جاری ہے۔ منگل کے روز برج بھوشن سنگھ کے گھر والوں سے پوچھ تاچھ کرنے دہلی پولیس گونڈا پہنچی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے برج بھوشن سنگھ کے گھر والوں اور ان کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں سے پوچھ تاچھ کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو