قومی خبریں

بہار کو ترقی یافتہ ریاست بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا: چراغ پاسوان

چراغ  پاسوان نے کہا کہ ان کا عزم بہار کو ملک کی نمبر ایک ریاست بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بہار نمبر ایک ریاست نہیں بن جاتا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان نے بہار کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے کے عزم کے ساتھ کل کہا کہ ان کی پارٹی ریاست کی تمام 243 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے اتوار کو ویر کنور سنگھ اسٹیڈیم میں نو سنکلپ مہاسبھا سے خطاب کرتے ہوئے چراغ  پاسوان نے کہا کہ ان کا عزم بہار کو ملک کی نمبر ایک ریاست بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھوں گا جب تک میں بہار کو ترقی یافتہ ریاست نہیں بنادیتا۔ آپ سب کو فیصلہ کرنا ہے کہ میں کہاں سے اسمبلی الیکشن لڑوں۔

Published: undefined

وزیر نے کہا، ”ہاں، میں اسمبلی الیکشن لڑوں گا اور بہار کی تمام 243 سیٹوں پر لڑوں گا۔ مجھے میرے اپنوں نے ہی گھر اور پارٹی سے باہرکیا لیکن بہار کے تمام لوگ میرا کنبہ ہیں۔ میں اپنے لوگوں کی خاطر الیکشن لڑوں گا۔ میرا ایک ہی مقصد ہے ترقی یافتہ بہار، ’بہار فرسٹ، بہاری فرسٹ‘۔“

Published: undefined

چراغ پاسوان نے کہا کہ یہ سال سب کے لیے خاص طور پر بہار کے لوگوں کے لیے اہم ہے۔ یہ سال اگلے پانچ سالوں کے لیے بہار کا مستقبل طے کرے گا۔ یہ پانچ سال بہار سے تعلق رکھنے والے شخص کی زندگی میں اہم ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب لیڈر آپ کے درمیان آئیں تو آپ ضرور پوچھیں کہ ان لوگوں نے اتنے سالوں میں کیا کیا - آج کل ایک مرکزی رہنما جب دہلی جاتے ہیں تو ہمارے بہار کو جرائم کی راجدھانی کہتے ہیں، بس اس لیڈر سے پوچھیں کہ کیا وہ انتخابات کے بعد بھی بہار آئیں گے؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined