قومی خبریں

کیا مغل گارڈن کا نام تبدیل کرنے سے ملک کے کروڑوں لوگوں کے مسائل دور ہو جائیں گے؟ مایاوتی کا حکومت سے سوال

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے مرکزی حکومت سے سوال کیا ہے کہ آیا راشٹرپتی بھون میں واقع مشہور ’مغل گارڈن‘ کا نام تبدیل کرنے دینے سے ملک کے کروڑ ہا شہریوں کے مسائل دور ہو جائیں گے؟

بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس 

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے مرکزی حکومت سے سوال کیا ہے کہ آیا راشٹرپتی بھون میں واقع مشہور ’مغل گارڈن‘ کا نام تبدیل کرنے دینے سے ملک کے کروڑ ہا شہریوں کے مسائل دور ہو جائیں گے، اگر ایسا نہیں ہے تو اسے حکومت کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہی قرار دیا جائے گا۔ مایاوتی نے اس کے علاوہ پٹھان فلم پر تنازعہ اور رام چرت مانس پر بیان بازی کے سلسلہ میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Published: undefined

نفرت انگیز تقاریر اور پٹھان فلم کے بائیکاٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مایاوتی نے کہا ’’مٹھی بھر لوگوں کو چھوڑ کر ملک کی پوری آبادی زبردست مہنگائی، غریبی اور بے روزگاری وغیرہ کی تناؤ بھری زندگی سے پریشان ہے۔ ان کو حل کرنے پر توجہ دینے کے بجائے تبدیلی مذہب، بائیکاٹ اور نفرت انگیز تقاریر وغیرہ کے ذریعے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش انتہائی غیر منصفانہ اور افسوسناک ہے۔‘‘

Published: undefined

مغل گارڈن کا نام تبدیل کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی ایس پی سربراہ نے کہا ’’تازہ ترین پیش رفت میں راشٹرپتی بھون کے مشہور مغل گارڈن کا نام تبدیل کرنے سے کیا ملک اور یہاں کے کروڑوں لوگوں کی روز بروز سلگتی ہوئی پریشانیوں کو حل کیا جا سکے گا؟ ورنہ پھر عوام بھی اسے حکومت کی اپنی کوتاہیوں اور ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہی سمجھیں گے۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ راشٹرپتی بھون کا مشہور مغل گارڈن اب 'امرت ادیان' کے نام سے جانا جائے گا۔ یہ اطلاع ہفتہ کو جاری ایک سرکاری بیان میں دی گئی۔ صدر کی ڈپٹی پریس سکریٹری نویکا گپتا نے ایک بیان میں کہا ’’ہندوستان کی صدر دروپدی مرمو آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران راشٹرپتی بھون کے باغات کو ایک مشترکہ نام 'امرت ادیان' دینے پر خوش ہیں۔‘‘ قبل ازیں، دہلی کے مشہور 'راج پتھ' کا نام تبدیل کر کے 'کرتویہ پتھ' کیا گیا تھا۔

Published: undefined

مغل گارڈن سال میں ایک بار عوام کے لیے کھولا جاتا ہے اور لوگ 31 جنوری سے اس باغ کو دیکھنے جا سکتے ہیں۔ اس سال کے گارڈن فیسٹیول میں مہمان خصوصی طور پر اگائے گئے 'ٹیولپس' کی 12 منفرد اقسام کے ساتھ ساتھ بہت سے دوسرے پرکشش مقامات کو بھی دیکھ سکیں گے۔ باغات 31 جنوری 2023 کو عام لوگوں کے لیے کھولے جائیں گے اور 26 مارچ 2023 تک کھلے رہیں گے جب کہ یہ ہر پیر کو بند رہے گا۔ نیز یہ باغ 8 مارچ کو ہولی کے موقع پر بند رہے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined