قومی خبریں

جب وکاس دوبے کو پولس نے مارا تھپڑ تو اس نے چیخ کر کہا 'میں وکاس دوبے ہوں، کانپور والا'

جب وکاس دوبے کو گرفتار کیا گیا تو ایک پولس سپاہی نے اسے تھپڑ جڑ دیا۔ اس تھپڑ سے ناراض وکاس دوبے نے چیخ کر کہا کہ "میں وکاس دوبے ہوں، کانپور والا۔"

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانپور انکاؤنٹر کا اہم ملزم وکاس دوبے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اب اس بات پر بحث شروع ہو گئی ہے کہ وکاس دوبے نے خودسپردگی کی ہے یا اسے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ لیکن اس درمیان ایک خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ جب وکاس دوبے کو گرفتار کیا گیا تو ایک پولس سپاہی نے اسے تھپڑ جڑ دیا۔ اس تھپڑ سے ناراض وکاس دوبے نے چیخ کر کہا کہ "میں وکاس دوبے ہوں، کانپور والا۔" پولس نے وکاس دوبے کے اس رویہ پر سختی کا مظاہرہ کیا اور پیچھے سے ایک دیگر پولس والے نے اس کی گردن پر تھپڑ مارا جس کے بعد وکاس خاموش ہوا۔ پھر انتہائی نگرانی میں پولس کی ٹیم اسے مہاکال پولس تھانہ لے گئی۔

Published: 09 Jul 2020, 12:11 PM IST

ہندی نیوز پورٹل 'اے بی پی' پر شائع ایک ویڈیو رپورٹ کے مطابق وکاس کی گرفتاری علی الصبح تقریباً 4 بجے ہوئی اور غالباً وکاس دوبے نے پولس تک خود یہ جانکاری مہاکال مندر کے سیکورٹی گارڈ کے ذریعہ پہنچائی، لیکن اس بات کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وکاس دوبے کو انکاؤنٹر کا خوف تھا اسی لیے خود اس نے اپنی جانکاری دی۔ بتایا جاتا ہے کہ وکاس دوبے نے اجین کے مہاکال مندر میں پہلے پوجا کی اور اس کے بعد گرفتاری کے لیے پولس پہنچی اور پھر بہت پرسکون انداز میں وکاس پولس والوں کے ساتھ مہاکال پولس اسٹیشن گیا۔ اس کے چہرے پر کوئی گھبراہٹ یا خوف دیکھنے کو نہیں مل رہی تھی۔

Published: 09 Jul 2020, 12:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Jul 2020, 12:11 PM IST