قومی خبریں

’امریکہ کے بدنام زانی ایپسٹین سے آپ کا کیا رشتہ ہے؟‘ ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر پی ایم مودی سے کانگریس کا سوال

کانگریس نے سوال کیا ہے کہ مودی امریکی صدر ٹرمپ کے کس فائدے کے لیے اسرائیل میں ناچ اور گا رہے تھے؟ نریندر مودی آخر جیفری ایپسٹین سے کس طرح کا مشورہ لے رہے تھے؟

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی 

’’بے حد شرمناک! ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی کا نام آ گیا ہے۔ امریکہ کے سیریل ریپسٹ، بچوں کے جنسی مجرم اور انسانی اسمگلر جیفری ایپسٹین نے 9 جولائی 2017 کو ایک میل میں لکھا— (ترجمہ) ہندوستانی وزیر اعظم مودی نے مشورہ لیا اور امریکی صدر کو فائدہ پہنچانے کے لیے اسرائیل میں رقص کرنے کے ساتھ ساتھ گایا بھی۔ وہ کچھ ہفتہ قبل ملے۔ یہ ملاقات کامیاب رہی۔‘‘ یہ تبصرہ کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری ایک پوسٹ میں کیا ہے اور پی ایم مودی کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ ’ایپسٹین فائلز‘ میں پی ایم مودی کا نام آنے کے بعد اپوزیشن پارٹی نے کچھ تلخ سوالات بھی ان کے سامنے رکھ دیے ہیں۔

Published: undefined

حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کانگریس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایپسٹین کا صاف کہنا ہے کہ ’مودی نے مجھ سے مشورہ لیا اور امریکی صدر کے فائدے کے لیے اسرائیل میں جا کر ناچے اور گائے۔ یہ بھی کہا کہ یہ کام کر گیا۔‘‘ پھر کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’یاد رہے وزیر اعظم مودی 4 سے 6 جولائی 2017 کے درمیان اسرائیل دورے پر تھے۔ اس کے 3 دن بعد ایپسٹین نے یہ میل لکھا ہے۔ اسرائیل دورہ سے عین قبل 26-25 جون 2017 کو مودی امریکہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملے تھے۔‘‘

Published: undefined

’ایپسٹین فائلز‘ سے ہوئے نئے انکشاف پر کانگریس نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اب صاف ہے کہ وزیر اعظم مودی کا جیفری ایپسٹین سے بہت ہی گہرا اور پرانا رشتہ ہے، جو ہندوستان کے لیے شرمناک ہے۔ یہ معاملہ قومی وقار اور بین الاقوامی احترام کا ہے، جس کے لیے وزیر اعظم کو جواب دینا چاہیے۔‘‘ کانگریس نے پی ایم مودی سے اس معاملہ جواب طلب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’نریندر مودی جی، ملک جواب مانگ رہا ہے۔ سیریل ریپسٹ ایپسٹین سے آپ کا کیا رشتہ ہے؟‘‘

Published: undefined

اس معاملہ میں کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پی ایم مودی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انھوں نے وہ اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جہاں پر پی ایم مودی کا ذکر ہے۔ پون کھیڑا نے اس حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے 3 تلخ سوالات کیے ہیں، جو اس طرح ہیں:

  1. نریندر مودی، جیفری ایپسٹین سے کس طرح کا مشورہ لے رہے تھے؟

  2. مودی امریکی صدر ٹرمپ کے کس فائدے کے لیے اسرائیل میں ناچ اور گا رہے تھے؟

  3. ایپسٹین نے لکھا ہے– It Worked، تو اس کا کیا مطلب ہے؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined