قومی خبریں

کیا ہے بنگال کا ٹیچر بھرتی گھوٹالہ، جس میں 50 کروڑ روپے اور کئی کلو سونا برآمد ہوا؟

یہ گھوٹالہ 2014 کا ہے، اس وقت مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (ایس ایس سی) نے سرکاری اسکولوں کے لئے تقرریاں نکالی تھیں۔ اس کے تحت بھرتی کا عمل 2016 میں اس وقت شروع ہوا، جب پارتھو چٹرجی وزیر تعلیم تھے۔

بنگال کے گرفتار شدہ وزیر پارتھو چٹرجی کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل کی تصویر/  یو این آئی
بنگال کے گرفتار شدہ وزیر پارتھو چٹرجی کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل کی تصویر/ یو این آئی Vijay Kumar Yadav

کولکاتا: مغربی بنگال میں وزیر پارتھو چٹرجی کو حال ہی میں ای ڈی نے گرفتار کیا ہے اور ان کی قریبی ارپیتا مکھرجی کے ٹھکانوں سے سرکاری تفتیشی ایجنسی نے 50 کروڑ روپے اور کئی کلو سونا برآمد کیا ہے۔ پارتھو چٹرجی پر یہ کارروائی ٹیچر بھرتی گھوٹالہ کے سلسلہ میں کی گئی ہے۔ سوال اٹھتا ہے کہ آخر ٹیچر بھرتی گھوٹالہ کیا ہے؟

Published: undefined

ٹیچر بھرتی گھوٹالہ کیا ہے؟

یہ گھوٹالہ 2014 کا ہے، اس وقت مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (ایس ایس سی) نے سرکاری اسکولوں کے لئے تقرریاں نکالی تھیں۔ اس کے تحت بھرتی کا عمل 2016 میں اس وقت شروع ہوا، جب پارتھو چٹرجی وزیر تعلیم تھے۔ اس معاملہ میں بے ضابطگی کی کئی عرضیاں کولکاتا ہائی کورٹ میں داخل ہوئی تھیں۔

Published: undefined

عرضی گزاروں کا الزام تھا جن امیدواروں کے نمبر کم تھے انہیں درجہ بندی کی فہرست (میرٹ لسٹ) میں اعلیٰ مقام فراہم کیا گیا اور کچھ تو ایسے امیدواروں کی بھی تقرری کر دی گئی جن کے نام فہرست میں تھے ہی نہیں۔ عرضی گزاروں نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ کچھ ایسے امیدواروں کو بھی ملازمت فراہم کی گئی جنہوں نے اس امتحان کے لئے لازمی ٹی ای ٹی پاس ہی نہیں کیا تھا۔ دعویٰ کیا گیا کہ گھوٹالہ کے تحت 13 ہزار افراد کو غلط طریقہ سے ملازمت فراہم کی گئی۔

Published: undefined

ان تمام درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد ای ڈی نے اساتذہ کی بھرتی اور عملے کی بھرتی کے معاملے میں منی ٹریل کی جانچ شروع کی۔ سی بی آئی نے 18 مئی کو اس معاملے میں پارتھو چٹرجی سے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔

Published: undefined

ای ڈی نے اس سال مئی میں اس معاملے کی جانچ شروع کی اور 22 جولائی کو پارتھو چٹرجی کے ٹھکانے سمیت 14 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ای ڈی نے چھاپے کے دوران پارتھو چٹرجی کے گھر سے ارپیتا مکھرجی کی جائیداد کے دستاویزات برآمد کئے۔ جب پارتھو چٹرجی سے ارپیتا کی شناخت پوچھی گئی تو انہوں نے اس حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد ارپیتا مکھرجی ای ڈی کے ریڈار پر آ گئی۔ جب ای ڈی نے ارپیتا کے فلیٹ پر چھاپہ مارا تو تقریباً 21 کروڑ روپے نقد، 60 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی، 20 فون اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئے۔ خیال رہے کہ ارپیتا ایک ماڈل ہیں اور وہ بنگلہ اور اوڈیہ فلموں میں چھوٹے موٹے کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ ارپیتا پارتھو چٹرجی کی درگا پوجا کی برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہ چکی ہیں۔

Published: undefined

اس کے بعد بدھ کے روز ای ڈی نے ارپیتا کے دیگر مقامات پر بھی چھاپے مارے اور تقریباً 29 کروڑ روپے نقد برآمد کئے۔ اس کے علاوہ ای ڈی نے تقریباً 4.31 کروڑ روپے کا سونا بھی برآمد کیا۔ اس میں ایک کلو کی 3 سونے کی اینٹیں، آدھا کلو کے 6 سونے کے کنگن اور دیگر زیورات شامل ہیں۔

Published: undefined

ای ڈی نے اس معاملے میں اب تک پارتھو چٹرجی، ارپیتا مکھرجی اور ٹی ایم سی کے رکن اسمبلی مانک بھٹاچاریہ سے پوچھ گچھ کی ہے۔ اس کے علاوہ سی بی آئی نے مغربی بنگال کے ایجوکیشن سکریٹری منیش جین سے بھی حال ہی میں پوچھ گچھ کی تھی۔ اس معاملے میں ایک اور ریاستی وزیر پریش ادھیکاری سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ یہی نہیں ان کی بیٹی کی ٹیچر کی نوکری بھی چلی گئی۔ الزام ہے کہ انکیتا ادھیکاری کو قواعد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نوکری دی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined