مرکزی بجٹ 2025 پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن / آئی اے این ایس
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ہفتہ (یکم فروری) کو عام بجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں انہوں نے ایک طرف جہاں کسان کریڈٹ کارڈ کی لِمٹ 3 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے تک کر دی ہے، وہیں صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کے لیے کینسر سمیت دیگر سنگین امراض کی 36 دوائیں بھی سستی کر دی ہیں۔ ساتھ ہی کے پی ایم جی نے تمام ضلعی اسپتالوں میں کینسر سنٹر قائم کرنے کے منصوبے کی حمایت بھی کی ہے۔ یہ منصوبہ کینسر مریضوں کو اچھی صحت کی خدمات فراہم کرنے کی جانب ایک بہترین قدم ہے۔
Published: undefined
مرکزی حکومت نے بجٹ میں جن اشیاء کے سستے ہونے کا اعلان کیا ہے ان میں کئی طرح کی معدنیات، بُنکروں کے تیار کردہ کپڑے، چمڑے سے تیار کردہ اشیاء، موبائل فون، لیتھیم بیٹری، ایل ایڈ ی۔ ایل سی ڈی ٹی وی، الیکٹرانک گاڑیاں، میڈ ان انڈیا کپڑے (ہندوستان میں تیار کردہ کپڑے)، طبی سامان، کینسر کی دوائیں، فِش پیسٹ اور چمڑے سے تیار کردہ اشیاء۔ ساتھ ہی اگر بات کی جائے ان اشیاء کی جو مہنگے ہوئے ہیں ان میں امپورٹڈ موٹر سائیکل، انٹریکٹو فلیٹ، پینل ڈسپلے اور پریمیم ٹی وی۔ وہیں سونا چاندی کے امپورٹ ڈیوٹی پر کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے اس وجہ سے ان دونوں کی قیمتوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔
Published: undefined
مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ پر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت روزمرہ میں استعمال ہونے والی اشیاء پر اب بھی جی ایس ٹی لے رہی ہے۔ پرینکا گاندھی نے دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی حکومت آپ سے ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی لے رہی ہے: ٹوتھ پیسٹ پر جی ایس ٹی، برش پر جی ایس ٹی، مکھن پر جی ایس ٹی، کپڑوں پر جی ایس ٹی، پینسل پر جی ایس ٹی اور کتابوں پر جی ایس ٹی۔‘‘ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ’’وہیں پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ عوام ہر طرف سے ٹیکس سے گِھری ہوئی ہے اور اس کے عوض میں اسے صرف شیش محل، راج محل اور اڈانی-امبانی دکھائے جاتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined