
ایف آئی آر / آئی اے این ایس
مغربی بنگال کے پرولیا ضلع میں الیکشن کمیشن کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس ایف آئی آر میں 82 سالہ ایک بزرگ کی موت کا ذکر ہے، جس نے ریاست میں چل رہی ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے دباؤ میں مبینہ طور پر اپنی جان لے لی۔
Published: undefined
ایک سینئر افسر نے بدھ کے روز بتایا کہ ہلاک بزرگ کے بیٹے کے ذریعہ پارا پولیس تھانہ میں درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر حادثہ کے 23 دن بعد معاملہ درج کیا گیا تھا۔ افسر نے کہا کہ ’’اس معاملہ میں الیکشن کمیشن کے افسران کے خلاف خودکشی کے لیے اُکسانے اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر میں کسی بھی افسر کا نام نہیں ہے۔ افسر نے یہ بھی بتایا کہ پارا بلاک کے چوٹالہ گاؤں کے ایک قبائلی بزرگ دُرجن ماجھی نے بلاک دفتر میں ایس آئی آر سماعت کے لیے پیش ہونے سے کچھ گھنٹے قبل مبینہ طور پر 29 دسمبر کو خودکشی کر لی۔ ماجھی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ ووٹر لسٹ کی جاری خصوصی گہری نظرثانی کو لے کر فکر مند تھے، اور اسی وجہ سے خودکشی کر لی۔
Published: undefined
اس درمیان ایک دیگر واقعہ میں پرولیا ضلع کے مان بازار میں 32 سالہ ایک قبائلی شخص نے بھی مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ اس کے گھر والوں نے بھی خودکشی کے پیچھے کی وجہ ایس آئی آر کو ہی بتائی ہے۔ گھر والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خودکشی جیسا قدم تب اٹھایا، جب اسے ایس آئی آر معاملہ میں سماعت کا نوٹس ملا۔ اس واقعہ کے بعد ریاست میں برسراقتدار ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن پر ایس آئی آر عمل کے ذریعہ عوام میں خوف پیدا کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ بی جے پی اور الیکشن کمیشن نے ابھی تک اس الزام پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined