قومی خبریں

پاکستان سے ’پی او کے‘ اور چین سے ’اقصائے چن‘ واپس لیں گے: آر ایس ایس لیڈر 

آر ایس ایس کے رہنما اور مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمار نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے قبضے والے کشمیر کو ہندوستان کو سونپ دینا چاہئے اور ہندوستان کو چین سے اقصائے چن کو واپس لینا چاہئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: آر ایس ایس کے رہنما اور مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمار نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے قبضے والے کشمیر کو ہندوستان کو سونپ دینا چاہئے اور ہندوستان کو چین سے اقصائے چن کو واپس لینا چاہئے۔ اندریش کمار ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نیشنل ایوارڈ فار آوٹ اسٹینڈنگ پبلک لیڈرشپ 2019 تقریب سے جمعرات کی شام خطاب کر رہے تھے۔

اندریش کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ایک حصے پر پاکستان نے غیر قانونی طور پر قبضہ کررکھا ہے اور اسے خود ہی یہ حصہ ہندوستان کو سونپ دینا چاہئے۔ اس کے علاوہ چین نے بھی ہندوستان کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اس سے اقصائے چین بھی واپس لیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’کیلاش مانسروورہمار اتھا اور ہمارا ہے، اسے واپس لینا چاہئے۔ صرف یہی راستہ ہے جس پر ہندوستان کوچلنا ہوگا۔“

Published: undefined

مہاتما گاندھی کو ’منقسم بھارت‘ کے بابائے قوم جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ابھرتے ہوئے ’نئے ہندوستان‘ کا بابائے قوم بتاتے ہوئے اندریش کمار نے کہا کہ سال1947 میں ہندوستان آزاد ہوا۔ یہ ٹوٹا پھوٹا ہندوستان تھا اور مہاتما گاندھی منقسم ہندوستان کے بابائے قوم تھے۔ دفعہ 370 اور دفعہ 35اے ہٹاکر نریندر مودی نے نیا ہندوستان بنانے کا کام شروع کیا ہے۔ مودی نئے ہندوستان کے بابائے قوم ہیں۔“

Published: undefined

خیال رہے کہ نیویارک میں دو دن پہلے مودی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو ’فادر آف انڈیا‘ کہا تھا۔جس پر کانگریس سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے سخت اعتراض کیاتھا۔

Published: undefined

آر ایس ایس اورراشٹریہ مسلم منچ کے سربراہ نے کہا کہ1947 میں حملہ آوروں کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کرکے پنڈت جواہر لال نہرو نے ملک کے ساتھ دھوکہ کیا تھا۔ اس پر انہوں نے کابینہ اور فوج کے سربراہوں کے ساتھ تبادلہ خیال نہیں کیا تھا۔اسی وجہ سے پاکستان نے کشمیرکے ایک حصے پر قبضہ کرلیا تھا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined