اجیت پوار (فائل) / سوشل میڈیا
پونے میں واقع ہنجے واڑی آئی ٹی پارک کے مہاراشٹر سے بنگلورو اور حیدرآباد منتقل ہونے کے متعلق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا بیان سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اجیت پوار ہفتہ (26 جولائی) کی صبح 6 بجے ہنجے واڑی پہنچے، تاکہ آبی جماؤ اور دیگر مقامی مسائل کا جائزہ لے سکیں۔ انہوں نے پنپری چنچوڑ کے کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ معائنہ کے دوران سرپنچ گنیش جانبھلکر نے مقامی مسائل کے متعلق میڈیا کی موجودگی میں اجیت پوار سے ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس پر اجیت پوار نے کہا کہ جب ڈیم بنتے ہیں تو مندر بھی ہٹتے ہیں۔
Published: undefined
اجیت پوار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے آگے کہا کہ ’’آپ جو کہنا چاہیں کہیں، میں سنوں گا، لیکن کروں گا وہی جو مجھے کرنا ہے۔ ہم برباد ہو گئے ہیں، ہنجے واڑی کا پورا آئی ٹی پارک جا رہا ہے۔ یہ میرے پونے اور مہاراشٹر سے بنگلورو اور حیدرآباد منتقل ہونے جا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’کیا آپ کو ذرا بھی پرواہ نہیں ہے؟ میں صبح 6 بجے معائنہ کرنے کیوں آتا ہوں؟ کچھ سمجھ نہیں آتا، اب سخت کارروائی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔‘‘ یہ کہتے ہوئے انہوں نے میڈیا سے کیمرے بند کرنے کو کہا۔
Published: undefined
معائنہ کے دوران اجیت پوار نے افسران کو کام میں رکاوٹ ڈالنے والے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ترقیاتی کاموں میں اگر کوئی رکاوٹ بن رہا ہے تو اس کے خلاف سرکاری کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کے سبب دفعہ 353 کے تحت ایف آئی آر درج کریں۔ اگر میں بھی اس عمل میں رکاوٹ بنتا ہوں تو میرے خلاف بھی اسی 353 دفعہ کے تحت معاملہ درج کریں۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ ہنجے واڑی میں واقع راجیو گاندھی آئی ٹی پارک علاقہ کافی مشہور ہے۔ آئی ٹی پارک میں آبی جماؤ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مانسون کی آمد کے بعد ہنجے واڑی آئی ٹی پارک، واٹر پارک میں تبدیل ہو گیا۔ یہ آئی ٹی پارک 2800 ایکڑ میں پھیلا ہوا ہے، جسے مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ یہاں 800 سے زائد کمپنیوں کے دفاتر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined