قومی خبریں

وانکھیڈے ہتک عزت معاملہ: نواب ملک نے بامبے ہائی کورٹ میں داخل کیا جواب

بامبے ہائی کورٹ میں سمیر ونکھیڈے کے ولد دھیان دیو وانکھیڈے کے ذریعہ دائر مقدمے میں نواب ملک سے 1.25 کروڑ روپے کے معاضے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نواب ملک اور  سمیر ونکھیڈے، تصویر آئی اے این ایس
نواب ملک اور سمیر ونکھیڈے، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: مہاراشٹر کے کابینہ وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر نواب ملک نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریجنل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے والد دھیان دیو وانکھیڈے کی طرف سے دائر ہتک عزت معاملے میں ان کے (نواب ملک) خلاف لگائے گئے الزامات کی مخالفت کی ہے۔ نواب ملک نے جج مادھو جے جامدار کی سنگل تعطیلاتی بنچ کی پیر کی ہدایت کے مطابق جوابی حلف نامہ دائرکیا۔

Published: undefined

نواب ملک نے اپنے جواب میں کہا کہ "دھیان دیو وانکھیڈے یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ میرا بیان کس طرح ہتک آمیز، بدنام کرنے والا یا توہین آمیز تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہتک عزت کا مقدمہ اور کچھ نہیں بلکہ ان کے بیٹے کے غیرقانونی کاموں کو کور کرنے کی کوشش ہے۔ بامبے ہائی کورٹ میں دھیان دیو وانکھیڈے کے ذریعہ دائر مقدمے میں نواب ملک سے 1.25 کروڑ روپے کے معاضے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

این سی پی لیڈر نے کہا کہ درخواست میں دم نہیں ہے کیونکہ مدعی عدالت کی اجازت کے بغیر اپنے کنبہ کے افراد کی طرف سے نمائندہ مقدمہ دائر نہیں کر سکتا ہے۔ نواب ملک نے مبینہ طور پر اکتوبر میں سمیر وانکھیڈے کا پیدائشی سرٹیفکیٹ شیئر کیا تھا، جس میں ان کے والد کا نام داؤد وانکھیڈے لکھا ہوا تھا۔ این سی پی لیڈر نے کہا تھا کہ اس برتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر انہیں ریزرویشن کا حق نہیں تھا۔

Published: undefined

سمیر وانکھیڈے نے تب ایک بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے والد ہندو تھے جبکہ ان کی والدہ مسلمان تھیں۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوب ملک نے جنوری میں داماد سمیر خان کو این سی بی کے ذریعہ ممنوعہ مصنوعات کی تجارت کے الزام میں گرفتار کئے جانے کے پس منظر میں سمیر وانکھیڈے کے خلاف الزام لگانے شروع کئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined