قومی خبریں

ویاپم: پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان گھپلہ کے 4 قصورواروں کو 7-7 سال قید کی سزا

سی بی آئی کے خصوصی جج بھوپال نے ویاپم سے متعلق امور میں تین امیدواروں پشپندر سنگھ جادوں، او کے یادو اور منوج سنگھ کشواہا، اور ایک مستفید شری نیواس سنگھل کو مجرم ٹھہرایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھوپال: مدھیہ پردیش کے بہت زیادہ سرخیوں میں رہنے والے پروفیشنل ایگزامینیشن بورڈ (ویاپم) گھپلے کے پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان کے سلسلے میں آج یہاں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے 4 ملزمان کو مجرم پائے جانے پر سات سات برس قید کی سزا سنائی۔

Published: undefined

سی بی آئی کے خصوصی جج بھوپال نے ویاپم سے متعلق امور میں تین امیدواروں پشپندر سنگھ جادوں، او کے یادو اور منوج سنگھ کشواہا، ایک مستفید شری نیواس سنگھل کو مجرم ٹھہرایا اور انہیں ویاپم سے متعلق کیس میں سات سات سال کی سخت قید کی سزا سنائی۔ سال 2015 میں سی بی آئی نے مدھیہ پردیش کی ایس ٹی ایف پولیس کی طرف سے اس کیس کی تفتیش سنبھالی۔ الزام تھا کہ سنہ 2012 کے دوران ویاپم کی جانب سے پولیس سپاہی بھرتی کا امتحان منعقد کیا گیا تھا جس میں ان امیدواروں نے مبینہ طور پر نامناسب ذرائع سے انتخاب کو متاثر کیا تھا۔

Published: undefined

مکمل تفتیش کے بعد سی بی آئی نے ملزموں کے خلاف 25 جولائی 2018 کو سی بی آئی بھوپال عدالت میں ان کے جرم میں ملوث ہونے کے الزام میں چارج شیٹ داخل کی۔ ان ملزمان میں امیدوار جنہوں نے نامناسب وسائل کے ذریعے سے پی سی آر ٹی-2012 امتحان میں منتخب ہوئے اور مستفید شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined