قومی خبریں

ووٹر ادھیکار یاترا: اینی راجہ، مکیش سہنی، دیپانکر بھٹاچاریہ نے پی ایم مودی کو بتایا جمہوریت کے لیے خطرناک!

اینی راجہ نے کہا کہ ووٹ ہمارا حق ہے اور ہمیں اس آئینی حق کو محفوظ رکھنا ہے۔ ووٹ چوری کے خلاف ہماری یہ جنگ جاری رہے گی اور عوام کے ساتھ مل کر ہم ووٹ چوروں کو اقتدار سے اتار کر رہیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ووٹر ادھیکار مارچ میں جمع بھیڑ، ویڈیو گریب</p></div>

ووٹر ادھیکار مارچ میں جمع بھیڑ، ویڈیو گریب

 

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں آج ’ووٹر ادھیکار مارچ‘ کے ساتھ ہی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کا اختتام ہو گیا۔ اختتامی تقریب سے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سمیت انڈیا بلاک کے کئی سرکردہ لیڈران نے خطاب کیا۔ اس تقریب میں سی پی آئی کی قومی سکریٹری اینی راجہ، وی آئی پی چیف مکیش سہنی اور سی پی آئی ایم ایل جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ جیسی شخصیتوں نے بھی عوام کے سامنے اپنی بات رکھی۔ انھوں نے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کو جمہوریت کے لیے خطرناک تک قرار دے دیا۔ آئیے جانتے ہیں انھوں نے اپنے خطاب میں کیا کچھ کہا۔

Published: undefined

اینی راجہ، سی پی آئی جنرل سکریٹری:

ووٹ ہمارا حق ہے اور یہ ہمیں آئین سے ملا ہے۔ ہمیں اس آئینی حق کو محفوظ رکھنا ہے۔ ووٹ چوری کے خلاف ہماری یہ جنگ جاری رہے گی اور ملک کی عوام کے ساتھ مل کر ہم ووٹ چوروں کو اقتدار سے اتار کر رہیں گے۔ ہم لڑیں گے اور جیتیں گے۔

Published: undefined

مکیش سہنی، وی آئی پی چیف:

نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا ہر سال 2 کروڑ ملازمت دوں گا، سب کو 15-15 لاکھ روپے دوں گا، کسانوں کو ایم ایس پی دوں گا، پسماندہ طبقہ کی آمدنی بڑھا دوں گا، لیکن انھوں نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، کیونکہ انھیں لگتا ہے کہ ’ووٹ چوری‘ کر انتخاب جیت جائیں گے۔ اس لیے ہمیں عوام کے حق رائے دہی کی حفاظت کرنی ہے، جمہوریت کو بچانا ہے۔

Published: undefined

دیپانکر بھٹاچاریہ، سی پی آئی (ایم ایل) جنرل سکریٹری:

اب ملک کی عوام سمجھ گئی ہے، جس طرح سے نوٹ بندی کر ہندوستان کی معیشت کی ریڑھ توڑنے کا کام کیا گیا تھا، ٹھیک اسی طرح ’ووٹ چوری‘ کر کے ہندوستان کے جمہوری نظام کو ختم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اس لیے بہار میں ہم نے ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ شروع کی ہے، جس میں ہم نے نعرہ دیا ’ووٹ چوری، گدی چھوڑ‘۔

Published: undefined

ایم. اے. بے بی، سی پی آئی (ایم) جنرل سکریٹری:

بی جے پی ملک میں ووٹ چوری کر رہی ہے اور یہ بات لوگوں کے سامنے آ چکی ہے۔ یہ لوگ جمہوریت کے دشمن ہیں۔ بی جے پی ووٹ چوری کر آئین پر حملہ کر رہی ہے۔ ہم سب کو مل کر اپنے ووٹ کے حق کے لیے لڑنا ہے اور اسے بچانا ہے۔

Published: undefined