ویڈیو گریب
بہار کے پورنیہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے منگل (2 ستمبر) کو بہار میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کو جمہوریت کے لیے ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے بھی کئی بار یاترائیں کیں، ان کی یاتراؤں نے ملک کو فائدہ پہنچایا۔ اسی طرح سے یقینی طور پر راہل گاندھی کی یاترائیں بھی ملک کے جمہوری نظام کو بڑے پیمانے پر فائدہ پہنچائیں گی۔ اب تک جتنی بھی یاترائیں ملک میں ہوئی ہیں، اس سے فائدہ ہی پہنچا ہے۔
Published: undefined
پپو یادو نے خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ سے بات چیت میں کہا کہ ’’جب جب اس ملک میں یاترائیں ہوئی ہیں، تب تب ملک کا جمہوری نظام مضبوط ہوا ہے، ملک کا آئین مضبوط ہوا ہے۔ لوگوں کا یقین جمہوری نظام پر بڑھا ہے۔ ایسی صورت میں ہمیں یاترا سے ہونے والے جمہوری فائدوں کو ہمیشہ دھیان میں رکھنا چاہیے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی بخوبی واقف ہیں کہ موجودہ وقت میں ملک میں کس کس طرح کے مسائل ہیں۔ ان سے نمٹنے کے لیے راہل گاندھی نے یاتراؤں پر زور دیا۔ پپو یادو کے مطابق راہل گاندھی نے یاتراؤں میں عوام کو درپیش تمام مسائل کو پُرزور طریقے سے اٹھایا۔
Published: undefined
پپو یادو کے مطابق راہل گاندھی کی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ذات پر مبنی مردم شماری ممکن ہو پایا ہے۔ اگر انہوں نے پہل نہیں کی ہوتی تو یقینی طور پر آج ذات پر مبنی مردم شماری کا خاکہ تیار نہیں ہو پاتا۔ راہل گاندھی کی کوششوں کی وجہ سے ہی مرکزی حکومت کو ذات پر مبنی مردم شماری کا فیصلہ لینا پڑا۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی نے ’ووٹ چوری‘ کا ایشو بھی اٹھایا۔ ووٹ چوری کی سنگینی کو دیکھیے کہ خود نتن گڈکری کو بھی یہ قبول کرنا پڑا کہ 3.5 لاکھ ووٹوں کی چوری ہوئی ہے۔ ایسی حالت میں آپ خود ہی سمجھ سکتے ہیں کہ ووٹ چوری موجودہ وقت میں کتنا بڑا مسئلہ بن چکا ہے، جسے راہل گاندھی مسلسل اٹھا رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک رکن اسمبلی اور الیکشن کمیشن کے ایک سابق افسر نے بھی اس ایشو کو اٹھایا ہے۔
Published: undefined
پپو یادو نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے متعلق کہا کہ ہم اس مسئلہ کو لے کر لوگوں کے درمیان گئے۔ ان سے جب اس بارے میں بات کی تو ہم یہ جان کر حیران ہو گئے کہ لوگوں کو اس کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔ تعجب کی بات تھی کہ ان کا نام ووٹر لسٹ سے کٹ چکا تھا، آخر یہ سب کیا تھا؟ رکن پارلیمنٹ کے مطابق اب لوگوں کا یقین راہل گاندھی پر بڑھا ہے۔ انہیں لگتا ہے کہ راہل گاندھی کی وجہ سے ہمارے جمہوری اقدار محفوظ رہیں گے۔ ان کے جیسا محنتی انسان میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔ پپو یادو یہ بھی کہتے ہیں کہ ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے دوران لوگوں کا یقین کانگریس پر بڑھا ہے۔ اب لوگوں کو لگتا ہے کہ راہل گاندھی جھکنے والے لوگوں میں سے نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ آج راہل گاندھی کو سننے کے لیے بے تاب ہیں۔ لوگ راہل گاندھی کی جانب یقین اور امید کی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined