قومی خبریں

وائرل ویڈیو: گاؤں کے بچے کی ڈنڈوں پر حیرت انگیز قلابازیاں، آئی اے ایس نے کی تعریف

آئی اے ایس افسر اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، واؤ! گاؤں میں کتنا حیرت انگیز ہنر موجود ہے

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

سوشل میڈیا پر اکثر اس طرح کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے بچوں کی صلاحیت نمایاں ہوتی ہے۔ حال ہی میں ٹریکٹر کی مدد سے بھینس کا دودھ نکالنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور اس کے بعد جنریٹر کی مدد سے ٹیسلا کار کو چارج کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ اب گاؤں کے بچوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ جگاڑ سے ڈنڈے لگا کر کرتب دکھاتے نظر آ رہے ہیں۔

Published: 11 Aug 2020, 3:35 PM IST

بچوں کی اس ویڈیو کو دیکھ کر ہر کوئی ان کا موازنہ اولمپکس میں ہونے والے پول والٹ سے کر رہا ہے۔ دراصل بچہ بالکل ایک ایتھلیٹ کی طرح پہلے ایک ڈنڈا لیکر دوڑتا ہے اور پھر اس کے سہارے سے دو ڈنڈوں کے بیچ قلابازی دکھاتا ہے۔ بچوں کے اس جوگاڑ کے اولمپکس کی اس ویڈیو کو آئی اے ایس آفیسر اونیش شرن نے شیئر کی ہے۔ یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے۔

Published: 11 Aug 2020, 3:35 PM IST

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاؤں کے بچے جوگاڑ سے پول والٹ گیم کھیل رہے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے دو لکڑیوں کو زمین پر گاڑ دیا اور اوپر ایک ڈنڈا لگا دیا۔ ایک لڑکا ڈنڈا لے کر بھاگتا ہے اور بالکل ایتھیلیٹ کی طرح ڈائیو لگاتا ہے۔ آئی اے ایس افسر اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’’واؤ! گاؤں میں کتنا حیرت انگیز ہنر موجود ہے!‘‘

Published: 11 Aug 2020, 3:35 PM IST

اونیش نے اس ویڈیو کو 10 اگست کی شب کو شیئر کیا تھا، جس کو تاحال 14 ہزار سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً ڈھائی ہزار لائیکس آ چکے ہیں اور اسے 250 سے زیادہ مرتبہ ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔ یہ ویڈیو لوگوں کو کافی پسند آ رہی ہے اور لوگ لگاتار اس پر اپنا رد عمل ظاہر کر رہے ہیں۔

Published: 11 Aug 2020, 3:35 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Aug 2020, 3:35 PM IST