قومی خبریں

وکاس کے ہاتھ میں 'کلاوہ‘ اور ’کلین شیو‘ سوشل میڈیا پر موضوع بحث

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانپور: اتر پردیش کے ضلع کانپور کے چوبے پور علاقے میں 8 پولیس اہلکاروں کے قتل کا کلیدی ملزم وکاس دوبے کہ مدھیہ پردیش کے اجین سے گرفتاری کے بعد اس کے ہاتھ میں بندھے' کلاوہ 'اور' کلین شیوو داڑھی' سوشل میڈیا صارفین کے لئے موضوع بحث ہے اور انہیں نے اس پر کئی سوالات کھڑے کیے ہیں۔

Published: undefined

پانچ لاکھ کے انعامی شاطر ملزم کو جمعرات کی صبح مدھیہ پردیش پولیس نے اجین کے مہاکال مندر سے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے اس کی جاری فوٹیج فیس بک، ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم موضوع بحث ہے۔

Published: undefined

فوٹو میں وکاس کے ہاتھ میں بندھا ہوا کلاوہ اور بنی ہوئی داڑھی دیکھ کر کئی صارفین نے سوال کھڑے کیے ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اجین کے مہاکال مندر میں 'کلاوہ' باندھنے پر گزشتہ تین مہینوں سے پابندی عائد ہے تو اس کے ہاتھ میں کلاوہ کس نے باندھا۔

Published: undefined

وہیں اس کی داڑھی بھی اک دم کلین ہے جس پر سوالات پوچھے جارہے ہیں کہ وکاس کی تلاش میں پولیس گزشتہ ایک ہفتے سے چپہ چپے کو چھان رہی ہے۔ ایسے میں اسے داڑھی بنانے کا وقت اور سکون کیسے مل گیا ہوگا۔ وہیں ایک صارف نے سوال کیا ہے کہ گرفتاری کے وقت اتنے میڈیا نمائندے وہاں کیسے پہنچ گئے، جبکہ مدھیہ پردیش کا پولیس دعوی ہے کہ وہ رات سے ہی وکاس کی سرگرمی پر نگاہ رکھے ہوئے تھی اور خفیہ مشن کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined