گینگسٹر وکاس دوبے گرفتاری معاملہ کی اعلی سطحی جانچ ہونی چاہیے: کمل ناتھ

کمل ناتھ نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ یو پی کے کانپور کا گینگسٹر و 8 پولیس اہلکاروں کے قتل کا ملزم وکاس دوبے کے اجین میں مہاکال مندر میں ’خود سپردگی‘ کرنے کے واقعہ کی اعلی سطح جانچ ہونی چاہیے۔

کانگریس رہنما کمل ناتھ
کانگریس رہنما کمل ناتھ
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے اترپردیش کے گینگسٹر وکاس دوبے کی اجین میں گرفتاری پر سوال اٹھاتے ہوئے آج کہا کہ اس معاملہ کی اعلی سطحی جانچ ہونی چاہیے۔ کمل ناتھ نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ یو پی کے کانپور کا گینگسٹر و 8 پولیس اہلکاروں کے قتل کا ملزم وکاس دوبے کے اجین میں مہاکال مندر میں ’خودسپردگی‘ کرنے کے واقعہ کی اعلی سطح جانچ ہونی چاہیے۔ اس میں کسی بڑی سازش کی بو آرہی ہے۔ اتنے بڑے انعامی مجرم، جس کی پولیس رات دن تلاش کر رہی ہے، اس کا کانپور سے محفوظ مدھیہ پردیش کے اجین تک آنا اور مہاکال مندر میں داخل ہونا اور چلاکر کود کو گرفتار کرانا، کئی شبہات کو جنم دے رہا ہے۔ یہ کسی تحفظ کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔ اس کی جانچ ہونی چاہیے۔

کمل ناتھ نے لکھا ہے کہ ہم نے ہماری حکومت میں مافیاوں کے خلاف بڑی پیمانہ پر مہم چلائی جس کی وجہ سے مافیا ریاست چھور کر چلے گئے اور اب بی جے پی کی حکومت آتے ہی مافیا ریاست میں واپس آنے لگے ہیں۔ ریاست مافیاوں کی محفوظ پناہ گاہ بنتی جارہی ہے۔


کانگریس کے سابق ریاستی صدر ارون یادو نے بھی اس معاملے پر سوال اٹھاتے ہوئے ٹوئٹ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے وکاس کا ’سرینڈر‘ ہوا یہ سیاسی تحفظ کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ سابق وزیر پی سی شرما نے بھی یہاں میڈیا سے کہا کہ اس پورے معاملہ کی سی بی آئی سے جانچ ہونی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔