قومی خبریں

ٹوئن ٹاور معاملے میں وجلنس کی ٹیم نے شروع کی جانچ

وجلنس نے تقریباً 11 ماہ پہلے اتھارٹی کی شکایت پر کیس درج کیا تھا، ملزمین میں اتھارٹی کے اس وقت کے سی ای او موہندر سنگھ، ایس کے دویدی، او ایس ڈی یشپال سمیت دیگر افسران کےنام تھے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش کے نوئیڈا میں سپرٹیک ٹوئن ٹاور کو گرائے جانے کے بعد اب لکھنؤ وجلنس سرگرم ہو گیا ہے۔ ٹوئن ٹاور معاملے میں لکھنؤ وجلنس ٹیم نے نوئیڈا اتھارٹی پہنچ کر معاملے کی جانکاری لی اور کئی ریکارڈ کا مطالبہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ 28 جولائی کو سپرٹیک ٹوئن ٹاور کو دھماکہ سے گرا دیا گیا تھا۔

Published: undefined

وجلنس ٹیم نے آج نوئیڈا اتھارٹی دفتر پہنچ کر محکمہ پلاننگ سے کچھ جانکاریوں کے ساتھ چار نقشے مانگے ہیں۔ ٹیم نے ٹوئن ٹاور اور ایمرالڈ کورٹ کے لے آؤٹ سے جڑے یہ چار نقشے طلب کیے ہیں۔ نقشوں سے جڑی جانکاری دینے کے لیے اتھارٹی نے دو دن کا وقت طلب کیا ہے۔

Published: undefined

وجلنس نے تقریباً گیارہ ماہ پہلے اتھارٹی کی شکایت کے بعد معاملہ درج کیا تھا۔ ایف آئی آر ایس آئی ٹی کی جانچ رپورٹ کی بنیاد پر 4 اکتوبر 2021 کو کرائی گئی تھی۔ ایف آئی آر میں 24 افسران کے علاوہ بلڈر کے 4 عہدیدار ملزم بنائے گئے تھے۔ افسران میں اتھارٹی کے اس وقت کے چیف ایگزیکٹیو افسر موہندر سنگھ کا بھی نام ملزمین میں تھا۔ ایس کے دویدی، او ایس ڈی یشپال سمیت دیگر افسران کا بھی اس میں نام تھا۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے ابھی تک کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی تھی، اور نہ ہی کسی سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined