قومی خبریں

اتراکھنڈ: کیدارناتھ میں لینڈنگ کے دوران حادثہ، ہیلی کاپٹر کا پچھلا حصہ ٹوٹا، پائلٹ اور ڈاکٹرز بال بال بچے

حادثہ کا شکار ایئر ایمبولنس کیدار ناتھ دھام ایک مریض کو لینے کے لیے پہنچا تھا۔ گڑھوال ضلع انتظامیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>حادثہ کا شکار ہیلی کاپٹر/ تصویر<a href="https://x.com/DmRudraprayag">@DmRudraprayag</a></p></div>

حادثہ کا شکار ہیلی کاپٹر/ تصویر@DmRudraprayag

 

اتراکھنڈ کے کیدارناتھ دھام میں ہفتہ کو ایک ہیلی کاپٹر (ایئر ایمبولنس) لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 3 افراد سوار تھے۔ غنیمت رہی کہ یہ سبھی صحیح سلامت باہر نکل آئے۔ گڑھوال کمشنر ونئے شنکر پانڈے کے مطابق موقع پر راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ ایئر ایمبولنس رشی کیش ایمس سے کیدارناتھ دھام آ رہا تھا۔

Published: undefined

کیدارناتھ ہیلی پیڈ پر لینڈنگ کرتے وقت کوئی تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کا توازن بگڑ گیا لیکن پائلٹ کی ہوشیاری سے ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ یہ ایئر ایمبولنس کیدارناتھ دھام ایک مریض کو لینے کے لیے پہنچا تھا۔ گڑھوال انتظامیہ کے مطابق ایئر ایمبولنس نے رشی کیش ایمس سے کیدارناتھ کے لیے پرواز بھری تھی۔ ہیلی کاپٹر ہیلی پیڈ پر تقریباً لینڈ کر چکا تھا، اسی دوران توازن بگڑنے کی وجہ سے یہ سیدھے نیچے اتر گیا۔

Published: undefined

حادثہ کے وقت اس میں 2 ڈاکٹر اور ایک پائلٹ سوار تھے۔ انتظامیہ کے مطابق تینوں لوگ پوری طرح سے محفوظ ہیں۔ واقعہ ہفتہ کی دوپہر تقریباً 12 بجے پیش آیا۔ اس حادثہ میں ہیلی کاپٹر بُری طرح تباہ ہو گیا۔ گڑھوال ضلع انتظامیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ ابھی تک صاف نہیں ہو سکا ہے کہ یہ حادثہ کیسے ہوا۔

Published: undefined

 کیدار وادی میں ہیلی کاپٹر حادثہ کا یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ یہاں حادثے ہو چکے ہیں۔ گزشتہ سال ہی یہاں ایک ہیلی کاپٹر کریش ہوا تھا۔ اس حادثہ میں ہیلی کاپٹر پر سوار سبھی 5 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس وقت بھی ہیلی کاپٹر رشی کیش ایمس سے کسی مریض کو لینے کے لیے کیدار ناتھ دھام آیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined