قومی خبریں

اتراکھنڈ حکومت انتخابی کمیشن کی ہدایات کی دھجیاں اڑا رہی، ہریش راوت کا الزام

ہریش راوت نے کہا کہ انتخاب کے لیے تاریخوں کے اعلان کے بعد آبکاری محکمہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

تصویر ٹوئٹر @INCUttarakhand
تصویر ٹوئٹر @INCUttarakhand 

اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں ریاست کی بی جے پی حکومت پر انتخابی کمیشن کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے بی جے پی حکومت پر انتخابی تاریخوں کے اعلان کے بعد آبکاری محکمہ کے ذریعہ کچھ اہم احکام جاری کرنے اور مختلف محکموں میں بڑے پیمانے پر تبادلے کا الزام عائد کیا ہے۔

Published: undefined

ہریش راوت نے کہا کہ انتخاب کے اعلان کے بعد آبکاری محکمہ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا۔ اس کے ذریعہ کروڑوں روپے کا کھیل کھیلا گیا۔ اتنا ہی نہیں، آبکاری، تعلیم، صحت، کوآپریٹو محکمہ میں جاننے والوں کو پوسٹنگ دی گئی۔ محکمہ تعلیم میں کھلے طور پر چھٹی کے دن 600 سے زائد تبادلے کے احکام جاری کیے گئے۔

Published: undefined

ہریش راوت نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد تقرریاں کرنا مناسب نہیں ہے۔ اس معاملے میں کانگریس نے انتخابی کمیشن کے پاس شکایت درج کرائی ہے۔ کانگریس نے انتخابی کمیشن سے عہدیداروں کے معاملے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جن افسران کے حکم سے عہدیداروں کی تقرری کی جا رہی ہے، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ گزشتہ ہفتے 8 جنوری کو انتخابی کمیشن نے اتراکھنڈ سمیت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔ انتخابی تاریخوں کے اعلان کے بعد انتخابی ریاستوں میں ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ نافذ ہو جاتا ہے۔ اس کے تحت حکومتیں کوئی نیا منصوبہ یا پالیسی کا اعلان نہیں کر سکتی ہے۔ ساتھ ہی حکومتیں بغیر کمیشن کی اجازت لیے سرکاری افسران-ملازمین کے تبادلے بھی نہیں کر سکتی ہے۔ ایسے میں بی جے پی حکومت کے ذریعہ اتنے بڑے پیمانے پر تبادلہ کیے جانے پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined