قومی خبریں

اترپردیش کا پہلا ڈیجیٹل بجٹ آج ہوگا پیش

اس دوران اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے اراکین کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ بجٹ سے پہلے ایپل برانڈ کا آئی پیڈ یا ٹیبلیٹ خرید لیں جس کی زیادہ سے زیادہ قیمت 50 ہزار روپے ہونی چاہیے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRA

لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے موجودہ دور کا پانچواں اور آخری بجٹ آج اسمبلی میں ایوان کے میز پر پیش کرے گی۔ مرکزی حکومت کی طرز پر پہلی بار یوپی میں بھی بجٹ تجویز ڈیجیٹل نظام سے پڑھی جائیں گی۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ بجٹ عوامی بہبود کے منصوبوں سے بھرپور ہوگا۔ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر حکومت بجٹ میں کسان، نوجوان، خاتون اور مزدور سمیت سبھی طبقوں کے حقوق کا دھیان رکھے گی۔

Published: undefined

وزیر خزانہ سریش کمار کھنہ آج 11 بجے اسمبلی میں 22-2021 کے بجٹ تجاویز کو آئی پیڈ کے ذریعہ پڑھیں گے جبکہ سبھی اراکین کو بجٹ کی تفصیل ان کے آئی پیڈ پر مہیا ہوگی۔ بجٹ کا سائز 5.60 لاکھ کروڑ تک ہونے تک اندازہ ہے۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ کا سائز 5.36 کروڑ کا ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پہلے ہی اپنے وزرا کو ہدایت دے چکے ہیں کہ وہ بجٹ فنڈ کا مناسب استعمال اپنے محکمے میں کریں اور لوگوں کو اپنے محکمے کی کامیابیوں کی معلومات دیں۔

Published: undefined

اس دوران اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے اراکین کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ بجٹ سے پہلے ایپل برانڈ کا آئی پیڈ یا ٹیبلیٹ خرید لیں جس کی زیادہ سے زیادہ قیمت 50 ہزار روپے ہونی چاہیے۔ حکومت اس رقم کی ادائگی بل کی پرچی دکھانے پر کر دے گی۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈیجیٹل انڈیا مہم کو رفتار دینے کے سمت میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مرکز کی طرز پر یوپی کا بجٹ پیپر لیس کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ ای گورنینس کی سمت میں اٹھائے گئے اس قدم کے تحت اسمبلی اور قانون ساز کونسل اراکین کا ٹریننگ کیمپ بھی 11 سے 13 فروری کے درمیان منعقد کیا گیا تھا، جس میں انہیں آئی پیڈ سمیت دیگر ڈیجیٹل آلات کے استعمال کی معلومات دی گئی۔ ٹریننگ کیمپ کا آپریشن مرکز کی تنظیم این آئی سی نے کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ