قومی خبریں

سماجوادی پارٹی ضمنی انتخابات کے لئے کمر بستہ، جائزہ میٹنگ جلد

عام انتخابات 2019 میں شکست فاش کے تقریبا تین مہینوں کے بعد ایس پی نے 13 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو ملحوظ رکھتے ہوئے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں بہتری کے اقدام شروع کر دیئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: عام انتخابات 2019 میں شکست فاش کے تقریبا تین مہینوں کے بعد سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے 13 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو ملحوظ رکھتے ہوئے پارٹی کے تنظیمی ڈھانے میں بہتری کے اقدام شروع کردئے ہیں۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق انتخابات میں شکست فاش ودیگر مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور ضمنی انتخابات کی حکمت عملی تیارکر نے کے لئے جلد ہی پارٹی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقد ہوسکتی ہے۔سماج وادی پارٹی ہریانہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی لیکن اپنے ہم خیال پارٹی کے سپورٹ کا اعلان کرسکتی ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات میں شکست فاش کے بعد اعلی کمان کی توجہ مکمل طور سے پارٹی کی تنظیم نو پر ہے۔

Published: undefined

ایس پی کے ذرائع کے مطابق ہمار مقصد بی جے پی کو آنے والے ضمنی انتخابات اور ریاستی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو گھیرنا ہے۔پارٹی کارکنوں اور لیڈروں تک پہلے سے ہی یہ پیغام پہنچایا جاچکا ہے کہ وہ ووٹروں تک پہنچ کر یوگی حکومت کی ناکامیوں سے انہیں آگاہ کریں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں قنوج، بدایوں اور فیروزآباد پارلیمانی حلقوں میں ہار کے بعد سماج وادی پارٹی کو زبردست دھچکا لگا تھا۔عام انتخابات میں پارٹی کو صرف 5 پارلیمانی سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی تھی۔اور اس وقت سماج وادی پارٹی میں اندرون خانہ اختلافات، سینئر لیڈروں کے بی جے پی میں شمولیت،دن بدن کمزور ہوتا تنظیمی ڈھانچہ جیسی متعدد مسائل کا سامنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined