قومی خبریں

یو پی: انامیکا شکلا تنخواہ دھاندلی معاملہ میں بڑی کامیابی، ماسٹر مائنڈ کا بھائی گرفتار

مانا جا رہا ہے کہ بیسک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ تقرری معاملہ میں بے ضابطگی کی جانچ کو انامیکا شکلا کے نام پر الجھانا ماسٹر مائنڈ کا مقصد ہے۔ اسی لیے جہاں بھی انامیکا نام سامنے آیا وہاں پر استعفیٰ دلایا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کے بیسک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں تہلکہ مچانے والی انامیکا شکلا معاملہ میں درجنوں کیس درج ہونے کے بعد اب دھاندلی کرنے والے کا فرضی ٹیچر بھائی جسونت پولس کی گرفت میں آ گیا ہے۔ ریاست کے 25 اضلاع کے کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیوں (کے بی وی) میں انامیکا شکلا کے تعلیمی دستاویزوں کی مدد سے فرضی انامیکا شکلا کی تقرری کرانے والا ماسٹر مائنڈ مین پوری کے بھوگاؤں کا پشپیندر ہے۔ اس کے بھائی جسونت کی گرفتاری بھی مین پوری سے ہوئی ہے جو فرضی نام سے ٹیچر عہدہ پر ملازمت کر رہا ہے۔ پوچھ تاچھ میں اس نے کئی حیران کرنے والے انکشافات کیے ہیں۔

Published: undefined

کاسگنج کے پولس سپرنٹنڈنٹ سشیل دھولے نے بتایا کہ "25 ضلعوں میں انامیکا کے نام سے فرضی تقرری کرانے والا مین پوری کے بھوگاؤں کا پشپیندر ہی ہے۔ اس کے بھائی جسونت نے بتایا کہ وہ قنوج کے ہرسین بلاک کے رام پور برولی میں ایک اسکول میں انچارج پرنسپل کے عہدہ پر کام کر رہا ہے۔ دونوں بھائی سات سال سے فرضی ٹیچر ملازمت کا دھندا کر رہے ہیں۔ اس سے صاف ہو گیا ہے کہ اس کے تار کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ کے ساتھ ہی ساتھ بیسک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے بھی جڑے ہیں۔ تبھی جسونت نام کا شخص ویبھو کے نام سے ملازمت کر رہا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ نام کے اس کھیل کا پورا بھنڈاپھوڑ اب جلد ہو جائے گا۔"

Published: undefined

پولس سپرنٹنڈنٹ سشیل گھولے کا کہنا ہے کہ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ایس او جی کے ساتھ سرویلانس ٹیم بھی لگی ہے۔ سورو تھانہ پولس بھی تحقیقات کر رہی ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ سبھی ملزمین کو جلد گرفتار کر دھاندلی کا بھنڈاپھوڑ کیا جائے گا۔

Published: undefined

مانا جا رہا ہے کہ بیسک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں تقرری معاملہ میں بڑی دھاندلی کی جانچ کو انامیکا شکلا کے نام پر ہی الجھانا ماسٹر مائنڈ کا مقصد ہے۔ اسی وجہ سے اس معاملہ میں جہاں بھی انامیکا شکلا کا نام سامنے آیا، وہاں پر استعفیٰ دلایا گیا، تاکہ پولس اور محکمہ تعلیم کے افسران سمجھیں کہ ملازمت کرنے والی انامیکا ہی تھی۔

Published: undefined

ماسٹر مائنڈ نے قائم گنج کی سپریا کو استعفیٰ دینے کے لیے کار سے بھیجا۔ یہ کار بھی مبینہ طور پر راج نے ہی کرایہ پر لی تھی۔ اس نے اپنے ایک ساتھی کو بھی کار میں سپریا کے ساتھ بھیجا تھا جس کا نام امرجیت بتایا جا رہا ہے، لیکن وہ بی ایس اے دفتر کے ملازمین کو دیکھ کر ہی فرار ہو گیا تھا۔ ماسٹرمائنڈ کی منشا تھی کہ اس کا بھی استعفیٰ ڈپارٹمنٹ میں پہنچ جائے گا تو صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح یہ جانچ بھی اس انامیکا شکلا تک محدود ہو جائے گی، جسے قائم گنج میں کوئی نہیں پہچانتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined