بلڈوزر ایکشن / آئی اے این ایس
اتر پردیش میں وارانسی کے لنکا چوراہے پر منگل کی دیر شب لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع تھی۔ وجہ تھی درجنوں دکانوں پر ہونے والی بلڈوزر کارروائی۔ اس بلڈوزر ایکشن نے عالمی شہرت یافتہ ’چچیا کی دکان‘ اور ’پہلوان لسّی‘ سمیت 35 سے زیادہ دکانوں کو زمین دوز کر دیا۔ بھکاری پور تراہا سے لنکا چوراہا ہوتے ہوئے وجیا مال بھیلوپور تک 4 لائن کی سڑک بنانے کے مقصد سے وی ڈی اے (وارانسی ڈیولپمنٹ اتھارٹی) اور محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) نے لنکا پولیس کی موجودگی میں یہ کارروائی کی۔
Published: undefined
سبھی دکانداروں کو بلڈوزر کارروائی سے متعلق جانکاری پہلے ہی دے دی گئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ منگل (17 جون) کے روز بیشتر دکانداروں نے خود سے دکانیں خالی کر دی تھیں۔ اس میں چچیا کی کچوڑی و جلیبی کی مشہور دکان بھی تھی۔ چچیا کی موت کے بعد ان کے ہی نام پر پوسٹر لگا کر ان کا بیٹا دکان چلاتا تھا۔ ’چچیا کی دکان‘ بی ایچ یو (بنارس ہندو یونیورسٹی) کے پرانے طلبا کی یادوں سے جڑا ہوا تھا۔ بی ایچ یو سے فارغ طلبا جب بھی ملک و بیرون ملک سے یہاں آتے تو چچیا کی کچوڑی اور جلیبی کے ساتھ ان کی پیار بھری گالی ضرور کھاتے تھے۔
Published: undefined
’پہلوان لسّی‘ کی دکان بھی کم مشہور نہیں تھی۔ سیاسی لیڈران و فلمی اداکار یہاں سے گزرتے ہوئے لسّی ضرور پیتے تھے۔ یہاں ہمیشہ لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملتی تھی، لیکن اب یہ دکان تاریخ کا حصہ بن گئی۔ پرانی دکانوں پر جب بلڈوزر چل رہا تھا تو پہلوان لسّی والے دکاندار انتہائی جذباتی ہو گئے۔ وہ بلڈوزر کے سامنے آ کر کھڑے ہو گئے۔ انھیں تھانہ انچارج انسپکٹر شیواکانت مشر اور مقامی لوگوں نے سمجھا کر وہاں سے ہٹایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined