قومی خبریں

اتر پردیش میں پرائمری اور مڈل اسکولوں کو کھولنے کی تاریخ کا اعلان

یوگی حکومت نے جماعت ایک تا پانچ تک کے پرائمری اسکولوں کو یکم ستمبر اور جماعت چھ تا آٹھ تک کے اسکولوں میں درس و تدریس کا کام 23 اگست سے شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اسکول کی فائل تصویر / آئی اے این ایس
اسکول کی فائل تصویر / آئی اے این ایس 

لکھنؤ: عالمی وبا کورونا وائرس کے انفیکشن کی کم ہوتی شرح کے پیش نظر لمبے عرصے سے بند چل رہے اتر پردیش کے اسکول جلد ہی بچوں سے گلزار ہونے والے ہیں۔ کورونا انفیکشن کے کم ہوتے معاملوں کے درمیان ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے جماعت ایک تا پانچ تک کے پرائمری اسکولوں کو یکم ستمبر اور جماعت چھ تا آٹھ تک کے اسکولوں میں درس و تدریس کا کام 23 اگست سے شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ریاست کے محکمہ تعلیمات نے اس ضمن میں بدھ کو ضروری ہدایات سرکاری اسکولوں، منظور شدہ اسکولوں اور دیگر بورڈوں کے چلانے والے کالجوں کو جاری کئے ہیں۔

Published: undefined

ریاست کے محکمہ تعلیمات میں اسپیشل سکریٹری آروی سنگھ نے ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کو لکھے خط میں کہا ہے کہ کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے جماعت ایک تا آٹھ تک کے اسکولوں کو کھولے جانے کی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ دو روز پہلے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جماعت ایک تا آٹھ تک کے اسکولوں کو دو مراحل میں کھولے جانے پر غور کرنے کو کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وبا اب کنٹرول میں ہے اور اسکولوں کو اب کھولنے کی سمت میں قدم اٹھا یا جاسکتا ہے۔ 16 اگست سے جماعت 9 تا 12 تک کے اسکولوں کو کھولا جاچکا ہے۔ یہاں دو مراحل میں اسکول کھولے جارہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined