قومی خبریں

الٰہ آباد ہائی کورٹ سے ڈاکٹر کفیل خان کو ملی ضمانت

گزشتہ سال گورکھپور کے بی آر ڈی کالج و اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے کئی بچے ہلاک ہو گئے تھے۔ اس معاملہ میں کافی تنازعہ کے دوران ڈاکٹر کفیل خان کو ستمبر 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز ڈاکٹر کفیل احمد 

گورکھپور کے بی آر ڈی کالج و اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے گزشتہ سال کئی بچوں کی موت کے معاملے میں جیل میں بند ڈاکٹر کفیل خان کو الٰہ آباد ہائی کوٹ سے بالآخر ضمانت مل گئی۔ ڈاکٹر کفیل خان کو 2 ستمبر 2017 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 409، 308 اور 120 بی کے تحت فرد جرم داخل کی تھی۔ ان الزامات میں تاحیات قید کی سزا کا انتظام ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل ڈاکٹر کفیل خان کی ضمانت عرضی خصوصی جج (پریوینشن آف کرپشن ایکٹ) کی عدالت سمیت دیگر ذیلی عدالتوں سے خارج ہو چکی تھی۔ اس کے بعد ضمانت کے لیے انھوں نے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے انھیں ضمانت دے دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined