قومی خبریں

اقتصادی جنگ: امریکا پر چین کا بھرپور جوابی وار!

امریکہ اور چین کےمابین تجارتی جنگ اپنے عروج پر ہے اور اب چین نے امریکہ پر جوابی حملہ کیا ہے جو امریکی صنعت پر زبردست منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حال ہی میں امریکہ نے چینی مصنوعات پر لگنے والے ٹیرف میں اضافہ کا اعلان کیا تھا اور اب چین نے بھی اس کا جواب دیا ہے اور امریکہ سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر لگنے والے کسٹم کو 25 فیصد بڑھا دیا ہے اور چین کے اس حملہ سے امریکی صنعت کار بہت پریشان ہیں ۔

ذرائع کے مطابق چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی مصنوعات پرامریکا میں 16 ارب ڈالر کا کسٹم ٹیکس لگائے جانے کے کچھ ہی دیربعد امریکی مصنوعات پر چین میں کسٹم ٹیکس میں 25 فی صد اضافہ کردیا ہے۔

واضح رہے چین نے امریکہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافہ کرنے کے بعد ہی کہہ دیا تھا کہ وہ اس تعلق سے جوابی اقدامات ضرور کرے گا۔ امید کی جا رہی تھی کہ امریکی رد عمل میں چین بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس ضرور لگائے گا۔قبل ازیں چینی حکومت نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کی طرف سے سولہ ارب ڈالر کا اضافی ٹیکس عاید کرنے کے جواب میں ’ضروری جوابی اقدامات‘ کرے گا۔

Published: undefined

چینی وزارت تجارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ امریکا کی طرف سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین امریکا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کو بین الاقوامی ٹریڈ آرگنائزیشن میں اٹھائے گا۔

خیال رہے کہ جمعرات کو امریکی حکومت نے چین کی مصنوعات پر تقریباً سولہ ارب ڈالر کا ٹیکس لگا دیا ہے۔خبر رساں ایجنسی’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر 16 ارب ڈالر کے نئے ٹیکسوں کا اعلان نافذ کردیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined