لکھنؤ: پرتاپ گڑھ کے کوتوالی دیہات کے بھدوہی گاؤں میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا، جہاں خاتون دُرگیشوری نے اپنی دو بیٹیوں لکشمی، اُجالا اور ایک بیٹے رونق کے ساتھ پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ دُرگیشوری کا شوہر سندیپ عرف راج تیجا شراب نوشی کا عادی تھا اور شراب پی کر اپنی اہلیہ پر تشدد کرتا تھا۔ اس سے تنگ آ کر دُرگیشوری نے اپنی دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کے ساتھ کمرے میں خود کو بند کر لیا، اور چھت سے پھانسی کا پھندا لگا کر پہلے بچوں کو موت کی نیند سلا دیا، پھر خود پھانسی سے لی۔
Published: undefined
صبح دیر تک جب کمرہ نہیں کھلا تو دُرگیشوری کی ساس نے کمرہ کھلوانے کی کوشش کی۔ آواز دینے پر دروازہ نہیں کھلا، تو پڑوسی کو بلایا گیا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ وہاں کا منظر دیکھ کر وہ حیران رہ گئے، کیونکہ دُرگیشوری اور اس کے تینوں بچوں کی لاشیں پھانسی کے پھندے سے لٹک رہی تھیں۔ اس واقعے کی اطلاع فوراً پولیس کو دی گئی۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق سندیپ کمار گوتم، جو بھدوہی گاؤں میں مزدوری کرتا تھا، جمعہ کی شام شراب کے نشے میں اپنی اہلیہ کی پٹائی کی تھی۔ اس کے بعد سب نے کھانا کھا کر سو گئے تھے اور پھر رات کے اندھیرے میں خاتون نے یہ دردناک قدم اٹھایا۔ پورے گاؤں میں اس واقعے کے بعد غم کا ماحول ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تینوں بچے ایک ساتھ پیدا ہوئے تھے اور ان کی عمر ڈیڑھ سال تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined