نئی دہلی: کانگریس نے اتر پردیش میں اساتذہ بھرتی گھوٹالہ کے مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے سپریم کورٹ کے ایک جج کے ساتھ پورے معاملے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا اور اس معاملے میں بدنام کی گئیں انامیکا شکلا کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے ترجمان راجیو شکلا نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ اتر پردیش میں 69000 کی بھرتیوں میں ایک بہت بڑا گھپلہ ہوا ہے اور کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اس سلسلے میں مستقل آواز اٹھارہی ہیں۔ پرینکا گاندھی نے اس گھپلے کے متاثرین سے بھی بات کی ہے اور مسلسل ان کے دکھوں کو بانٹ رہی ہیں۔ انامیکا شکلا کو اس اسکینڈل میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے، جس کا تعلیمی ریکارڈ بہت اچھا تھا، لیکن گھپلہ کرنے والوں نے ان کے نام پر جعلی دستاویزات بنا کر لوگوں کو بہت سی جگہوں پر نوکریاں دلائیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر تعلیم نے قبول کیا ہے کہ یہ گھپلہ ہوا ہے۔ متعدد اضلاع میں جعلی اساتذہ سامنے آرہے ہیں۔ ہر ضلع میں کم از کم چھ جعلی اساتذہ سامنے آرہے ہیں۔ چونکہ اس معاملے میں تمام گھپلے بے نقاب ہوچکے ہیں، لہذا ریاستی حکومت کو چاہیے کہ اس معاملے کی سپریم کورٹ کے جج سے تحقیقات کرائے۔
Published: undefined
راجیو شکلا نے کہا کہ اس گھپلے میں سب سے زیادہ چوٹ انامیکا شکلا کو ہوئی ہے اور ان کا نام خراب کیا گیا ہے۔ وہ اپنے تعلیمی کیریئر میں ٹاپ رہی ہیں اور گھپلہ بازوں نے اس کا فائدہ اٹھایا اور جعلی دستاویزات بنا کر جعلی لوگوں کو تیار کیا۔ حکومت کو انامیکیا کو نوکری دے کر ان سے معافی مانگنی چاہیے۔ گھپلہ بازوں سے ان کے کنبہ کے افراد کو نقصان ہوسکتا ہے، لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ ان کے کنبہ کے ممبروں کی حفاظت کے انتظامات کرے۔
Published: undefined
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اساتذہ گھپلہ معاملے میں اتر پردیش حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا گھوٹالہ حکومت کی ساز باز سے ہوا ہے اور اس میں لاکھوں نوجوانوں کے مستقل کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ اس لئے یوگی حکومت کو اس بارے میں جواب دینا پڑے گا۔ کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینگا گاندھی نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے الزام لگایا کہ یہ گھوٹالہ حکومت کی ناک کے نیچے ہوا اور اسے دبا کر رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’لاکھوں نوجوانوں نے امتحان دیا۔ لاکھوں نے نوکری کی امید لگائی۔ لاکھوں نے سال بھر انتطار کیا۔ بی جے پی حکومت کی ناک کے نیچے سسٹم میں بیٹھے لوگوں کی ساز باز سے مہا گھوٹالہ ہوتا رہا۔ سال بھر اسے دبائے رکھا گیا۔ اب حکومت کو امتحان میں شامل ہوئے محنتی طلبا اور کامیاب ہوئے لوگوں کو جواب دینا ہی ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined